عبدالعظیم رحمانی ملکاپوری
9224599910
دوستو! وائس ایپ بہت آسانی سے آپریٹ ہونے والا بہت کامیاب ایپ ہے۔گھریلو خواتین اور بچے، کم پڑھے لکھے لوگ بلکہ جاہل ان پڑھ بھی اپنا گروپ بنا کر ایڈمین بن جاتے ہیں ۔یہاں تک تو اچھی بات ہے۔ لیکن ان کے مزاج کے خلاف کتنی ہی اچھی پوسٹ کیوں نہ ڈالی جائے وہ آپے سے باہر ہو جاتے ہیں اور پھر اپنی ڈکٹیٹر شپ اور ایڈمین ہونے حق کو یوں استعمال کرتے ہیں کہ ایک ہی لکڑی سے سب کو ہانکتے ہیں ۔۔۔
مثلاً
(1)آپ کو تنبیہ کی جاتی ہے-
(2)فالتو چیزیں پوسٹ نہ کریں ورنہ نکال باہر یا باہر کا راستہ دکھا یا جائے گا۔
(3)خبردار جو آئیندہ ایسی پوسٹ کی۔
(4)بند کرو اپنی دکانداری-
(5)عقل کے اندھے،گدھے۔نالائق وغیرہ وغیرہ
ہم سمجھتے ہیں کہ گروپ کے اصولوں پر عمل کرانا اور کرنا ضروری ہے ۔لیکن اتنی سختی، درشت لہجہ، الفاط کا غیر محتاط استعمال کرنے کی بجائے ایڈمن اپنے حق کو استعمال کرسکتا ہے۔ وہ جس کو چا ہے گروپ سے رموو کرسکتا ہے۔آپ رواداری، برداشت، صبر، اصلاح کی کوشش کریں ۔ تنگ نظری، چشمک، شکر رنجی، نزاع، دل شکنی، رنجش سے بچیں۔۔
آج سوشل میڈیا کا درست استعمال ملت کے لیے بہترین زریعہ ہے۔
Better to lighit a candle than to curse the darkness……
اسلامی تعلیمات
لوگو! خبر کی تحقیق کرلیا کرو۔
آپس میں صلاح کراؤ۔
انصاف کرو۔
مذاق نہ اڑاؤ، طعنے نہ دو، برے القاب سے نہ پکارو، غیبت نہ کرو، ٹوہ میں نہ لگو، بدگمانیوں سے بچو۔۔۔(الحجرات)۔