اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او) طلبہ و نوجوانوں کی اسلامی تنظیم ہے جس کا مشن الٰہی ہدایات کے مطابق سماج کی تشکیلِ نو کے لیے اُنہیں تیار کرنا ہے۔ امسال ایس آئی او اپنے 40 سال مکمل کر رہی ہے۔ لہٰذا اس ضمن میں طلبہ تنظیم کی جانب سے 27 ستمبر کو نیاز نیشنل ڈگری کالج رفیع نگر، شام 7:30 بجے سے ایک عظیم کانفرنس منعقد کی گئی ہے۔ اس کانفرنس کا موضوع "وہ صبح ہمیں سے آئے گی” ہے۔کانفرنس میں بحیثیت اُمتِ مسلمہ ہماری ذمّے داریاں ، جدید دور اور کرنے کے کام جیسے موضوعات پر شرکا کی رہنمائی کی جائے گی۔ اس کانفرنس میں ایس آئی او کے قومی صدر جناب سلمان احمد ،مولانا مفتی اشفاق قاضی، عبد القوی فلاحی،فوازشاہین ، ابو عاصم اعظمی اور دیگر مقررین خطاب کریں ۔
گوونڈی کی اسکولوں میں مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جِس میں امتیازی کارگزاری کرنے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا جائے گا۔ مقامی سطح پرخصوصی اپیل کی جاتی ہے کہ اس اہم کانفرنس میں شرکت کریں ۔
کسی معاملے پر رہنمائی اور معلومات کی تفصیلات کے لیے ذمّے داران
سیماب خان 8652661461
کاشف شیخ 9930057648
سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا ممبئی ڈویژن