حیدرآباد: 28 ستمبر
مسلم جنرل ہاسپٹل وادی ھدی، پہاڑی شریف روڈ حیدرآباد پر ماہر و تجربہ کار گیاناکولوجسٹ ڈاکٹر سیدہ جویریہ سلطانہ MBBS, DGO DNB کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔ ڈاکٹر صاحبہ ماہر امراض نسواں ہیں اور انتہائی پیچیدہ زچگی کے علاج کا تجربہ رکھتی ہیں اسکے علاوہ کینسر کے آپریشن میں بھی مہارت رکھتی ہیں۔ ڈاکٹر صاحبہ کے اوقات مسلم جنرل ہاسپٹل پر روزانہ صبح 9 بجے تا دوپہر 2 بجے رہینگے۔ ڈاکٹر سیدہ جویریہ سلطانہ کا ہاسپٹل پر 4 روزہ مفت کنسلٹیشن بروز منگل تا ہفتہ 28ستمبر تا یکم اکتوبر 2022 ء جاری ہے۔ ڈاکٹر مصباح الدین ایڈمنسٹریٹر مسلم جنرل ہاسپٹل نے استفادہ کی خواہش کی ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9581008787 پر رابطہ کریں۔