پھلواری شریف پٹنہ 23/اگست (پریس ریلیز)
مدرسہ ضیاء العلوم البا کالونی پھلواری شریف پٹنہ میں 75ویں یوم آزادی،آزادی کا امرت مہوتسوکے موقع پر پروگرام امرت مہوتسو سیریز کا انعقاد ۔
پروگرام کا آغازقومی پرچم لہرانے کی رسم سے ہوا۔مدرسہ کے نگراں محمد ضیاء العظیم، اور مشہور استاذ، سماجی کارکن ماسٹر محمد نیاز صاحب اور بھی دیگر شخصیات کے ساتھ ساتھ مدرسہ کے اساتذہ اور بڑی تعداد میں طلبہ وطالبات کی موجودگی میں یہ رسم انجام دی گئی۔۔مدرسہ ضیاء العلوم کے نگراں مولانا محمد ضیاء العظیم قاسمی نے بھی یوم آزادی کے حوالے سے تقریب کو خطاب کیا اور ہندوستانی آزادی کی جدو جہد اور عظیم مجاہدین آزادی کے کردار کے بارے میں عوام سے خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ ہم لوگ مجاہدین آزادی کے دکھائے ہوئے راستے پر وطن عزیز کی تعمیر میں نمایاں کردار ادا کریں۔آزادی کے حوالے سے لوگوں کو معلومات فراہم کریں، اور آج کے دن کے حوالے سے کہا کہ15اگست کا دن بہت اہم دن ہے۔ ملک میں رہنے والے سبھی مذاہب کا قومی تہوار ہے انہوں نے عوام کو یوم آزادی کی پرخلوص مبارکبادی پیش کی ۔یوم آزادی کی تقریب میں مدرسہ کے طلباء وطالبات نے آزادی مہوتسو سریز کی پہلی کڑی پورے جوش وخروش کے ساتھ پیش کیا، مہوتسو کی پہلی کڑی میں محب وطن پر نظم پیش کی، اور کچھ طلباء وطالبات نے انگریزی اور ہندی میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریر پیش کی ساتھ ہی مختلف رنگا رنگ پروگرام پیش کیا۔تقریر پیش کرنے والوں میں جو طلباء وطالبات شامل تھیں ان کا نام اس طرح سے ہے
افضل، طلحہ شمس نور جہاں، عالیہ پروین ،فقیھہ روشن، صادقین، شاداب خان،
نظم پیش کرنے والوں میں شہزاد، مہدی حسن، علی شیر، نور جہاں، ثاقب خان، زویہ ملک، کا نام شامل ہے،
جبکہ قومی ترانہ ایک ساتھ بہت خوبصورت انداز میں شہزاد، مہدی حسن، شہزاد خرد،زینب فاطمہ، زاہرہ، انشاء ریاض نے پیش کیا،
اس کے بعد قاری عبد الواجد صاحب نے پر اثر انداز میں حب الوطنی سے سرشار ہو کر نظم پیش کیا، واضح رہے کہ مدرسہ ضیاء العلوم یہ ملک کی مشہور ومعروف تنظیم ضیائے حق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چل رہا ہے، جہاں طلباء وطالبات اپنی تعلیمی پیاس بجھا رہے ہیں،آخر میں مدرسہ ضیاء العلوم کے ڈائریکٹر اور ضیائے حق فاؤنڈیشن پٹنہ کے برانچ اونر محمد ضیاء العظیم قاسمی نے تمام طلباء وطالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے، مہمانوں کے شکریہ کے ساتھ پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا،
اس پروگرام کو بہتر اور خوبصورت بنانے میں ماہر اقبالیات، ضیائے حق فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن واسٹنٹ پروفیسر شعبہ اردو سمستی پور کالج ڈاکٹر صالحہ صدیقی صاحبہ نے اپنا بھر پور تعاون پیش کی، انہوں نے ہی اس سیریز کی تربیت دی، جس کی پہلی کڑی پیش کی گئی، عمومی طور پر قاری ابو الحسن، قاری عبد الماجد، حافظ شارق خان، مولانا نورالعظیم، حافظ ثناء العظیم، فاطمہ خان نے اپنا تعاون دیا،