مفتی ہارون ندوی وائس آف میڈیا کے ضلع نائب صدر متخب

جلگاؤں/مہاراشٹرا: 2 ستمبر
مہاراشٹر کی مشہور و معروف صحافیوں کی تنظیم” وائس آف میڈیا ” کے نائب صدر ضلع جلگاؤں کے بطور مفتی ہارون ندوی کا انتخاب عمل میں آیا جس سے خصوصاً مسلم سماج اور مسلم صحافیوں میں اک عجیب خوشی کی لہر دوڑ گئی،اِس تنظیم کے ضلع صدر جناب سریش اُجاین وال کے ہاتھوں مفتی صاحب کو لیٹر سونپ دیا گیا،ضلع کے کارگزار صدر کے طور پر وکاس بڑھانے اور دیگمبر مهالے کا انتخاب عمل میں آیا۔
وائس آف میڈیا اِس تنظیم کی ضلع انتظامیہ کی ایک اھم بیٹھک کا حال ہی میں سرکاری ریسٹ ہاؤس میں انعقاد کیا گیا تھا جس میں مہاراشٹر صدر محترم سندیپ كالے کارگزار صدر سنجے آوتے نائب صدر مندار فنڈسے یہ تمام مہارشٹر کے ذمےدار موجود تھے،جس میں ضلع کے کارگزار صدر بھی منتخب کئے گئے.
مفتی ہارون ندوی کے ضلع نائب صدر بنائے جانے پر مبارکباديوں کا سلسلہ شروع ہوگیا،لوگوں میں ایک خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے،وہ اِس لئے بهی کہ کہ مفتی صاحب حق سچ کی بیباک آواز ہے ، اور عوام کے مسائل ،مظلوموں کی آواز بن کر اپنے قلم اپنی زبان اپنی صلاحیتوں کا صحیح استعمال کرتی ہیں ،آج انھیں برادران وطن کی ایک بڑی تنظیم نے نائب صدر چن لیا یہ بہی ایک بڑی خوشی کی خبر ہے.
مفتی صاحب نے وائس آف میڈیا کے تمام ذمےداروں بڑوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جس امید اور یقین کے ساتھ آپنے مُجھے موقع دیا اُس پر میں کھرا اُترونگا انشاء االلہ اور میڈیا کے زریعے سے ملک کی سلامتی بہتری اور مظلوموں کی بیباک آواز بنونگا انشاء اللہ اور اپنی زبان قلم صلاحیتوں کا صحیح استعمال کرکے عوام کی اور پیارے دیش بھارت کی خدمت کرونگا