الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ)کے مسلم رضاکاروں نےہندو مریضہ کی بچائی جان

  • وارانسی بی ایچ یو میں سعد، کیف اور فاران نے خون کا عطیہ کیا۔
  • ہمیں مفاد سے اوپر اٹھ کر لوگوں کی مدد کرتے رہنا چاہیے: ذاکر حسین

آعظم گڑھ، 13 اکتوبر (پریس نوٹ) الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) نے ایک بار پھر انسانیت اور ہندو مسلم اتحاد کی مثال قائم کی ہے۔تفصیلات کے مطابق آعظم گڑھ کے موضع شیرواں کے دودھناتھ (جے گرو دیو),کلدیپ کے گھر کی ایک لڑکی کو وارانسی میں خون کی ضرورت تھی، اس کے بعد خاندان کے کلدیپ نے الفلاح فاؤنڈیشن کے بانی ذاکر حسین سے رابطہ کیا، جس کے بعد سعد،جو پہلے سے ہی اپنی سالگرہ کے موقع پر خون کا عطیہ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔ محمد سعد اعظم گڑھ سے وارانسی جانے کے لیے تیار ہو گئے۔ان کے علاوہ محمد فاران، کیف سنجری، شارق،،سمیر شیخ،بانی ذاکر حسین اور سونو، چندن کمار اور کلدیپ رات 8.30 بجے سنجر پور سے وارانسی کے لیے روانہ ہوئے اور دوپہر 2 بجے بی ایچ یو بلڈ بینک میں خون عطیہ کیا۔ خون عطیہ کرنے والے سعد، کیف، فاران اور چندن رہے۔اس معاملے میں پوری ٹیم بشمول الفلاح فاؤنڈیشن کے بانی ذاکر حسین کو رات بھر جاگنا پڑا۔مریضہ کرشمہ کے شوہر دھرما داس (امباری) نے تمام عطیہ دہندگان اور الفلاح فاؤنڈیشن کو ایک ویڈیو بیان کے ذریعہ الفلاح فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔خون دستیاب ہونے کے بعد ذاکر حسین نے کہا کہ لوگ بلا لحاظ مذہب و ملت مدد کرتے رہیں، انہوں نے عوام سے الفلاح فاؤنڈیشن میں شامل ہونے کی اپیل کا اعادہ کیا۔اس موقع پر 3 یونٹس الفلاح فاؤنڈیشن کی جانب سے خون کا عطیہ دیا گیا، اب تک 419 مریضوں کو مفت خون فراہم کیا جا چکا ہے۔

رپورٹ:معاذ سنجری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے