امتحان انسان میں خود اعتمادی پیدا کرتا ہے۔ حافظ صفی الرحمن فرقانی


اٹوا،سدھارتھ نگر
امتحان زندگی کا ایک لازمی جز ہے۔اس سے گھبرانا نہیں چاہئے بلکہ خوب محنت کرنا چاہئے کیونکہ یہی امتحان طلبہ کو تعلیم کے میدان میں اور زندگی کے دیگر شعبوں میں آگے بڑھنے میں مدد دیتا ہے۔ خود اعتمادی کا جوہر اور نئے عزم و حوصلے کو جنم دیتا ہے۔جو جتنا تپتا ہے اتنا ہی نکھرتا ہے۔اس لئے عزیز طلبہ آپ لوگ زیادہ سے زیادہ جی لگا کر گھر اور اسکول میں پڑھائ کرو۔یہ سب باتیں حافظ صفی الرحمن فرقانی صاحب ( پرنسپل مدرسہ رئیس العلوم پرسیا) نے طلبہ سے کہیں۔دراصل مدرسہ رئیس العلوم میں آج بتاریخ 18 /اکتوبر سے امتحان شروع ہوا ہے۔اسی مناسب سے طلبہ کو نصیحت کررہے تھے تاکہ امتحان کو نقل سے پاک صاف پاک اور شفاف طریقے سے کرایا جا سکے۔
اس موقع پر ماسٹر راکیش،مولانا محمد یعقوب وغیرہ موجود رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے