بلگرام/ہردوئی(حافظ طریق احمد)
سانڈی قصبہ کے مدرسہ جامعہ رشیدیہ منشی گنج میں مدرسہ کے ایک طالب علم کے تکمیل حفظ قران کے موقع پر ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جسمیں مدرسہ انس بن مالک سانڈی کے ناظم مفتی عبدالسمیع قاسمی نے خطاب کرتے ہوے کہا اللہ تعالی نے قران مجید کی حفاظت کی ذمہ داری خود لی ہے اور وہی اس کی حفاظت کررہا ہے اس میں کسی بھی قسم کی تبدیلی قیامت تک نہیں کی جا سکتی جس کی بہترین مثال حفاظ کرام کی شکل میں موجود ہے انہوں نے کہا اللہ تعالی نے حفاظ کے سینوں میں قران محفوظ کررکھا ہے انہوں نے کہا مبارکباد کے لائق ہیں وہ حفاظ جنکے سینے میں قران پاک محفوظ ہے انہوں نے کہا حفاظ کے والدین کو کل قیامت میں ایسا تاج پہنایا جاے گا جس کی روشنی چاند وسورج سے بھی زیادہ ہوگی انہوں نے حفظ کی تکمیل کرنے والے مادھوگنج قصبہ کے امبیڈکر نگر ساکن حافظ محمد عاقب ولد محمد عقیل کو مبارکباد پیش کی اس موقع پر محمد اقبال ڈاکٹر رئیس ماسٹر نظر حسین حافظ مسیح اللہ وغیرہ بطور خاص موجود رہے مدرسہ کے ناظم حافظ وقاری محمد یامین کی دعا پر اختتام ہوا۔