ٹانڈہ(امبیڈکرنگر) قومی اردو تحریک فاؤنڈیشن کے عصری علوم کے شعبہ
۔۔ آئیڈیل کلاسز۔۔ کے تحت سکراول اردو بازار میں 14/نومبرکویوم اطفال کے موقع پر ایک شاندار تقریباً کا اہتمام کیاگیا جس میں طلباءوطالبات نے مختلف انداز میں شاندار کلچرل پروگرام پیش کیے۔
قومی اردو تحریک فاؤنڈیشن کے صدر انس مسرورانصاری نے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لے انھیں قلم ، کتاب اور ڈائری کے تحائف دئیے۔ اس موقع پر تعلیم کی اہمیت اور قلم کی طاقت کے متعلق بچوں سے خطاب کیا۔انھوں نے کہا کہ انسانی زندگی میں سب سے پہلے تعلیم ہے۔ اس کے بعد پھر تعلیم اور پھر تعلیم۔ تعلیم کے بغیر انسان اورجانورمیں کوئی فرق نہیں۔ انھوں نے مزید کہاکہ تعلیم جاب کے لیے نہیں ہونی چاہئے۔ جاب تو بے شک بہت اہم ہے جو تعلیم کے بنا نہیں ملنے والی ہے لیکن جاب سے بھی اہم انسانی ذہن کی شعوری اور فکری بیداری ہے۔
اس تقریب میں قومی اردو تحریک کے نائب صدر جناب محمد عدیل صاحب کے علاوہ ڈاکٹر امین احسن، ضیاء کاملی، غفران کمالی، شاداب اختر، مہیش کمار، سنیت کمار،پرکاش راؤ،احمدنورانی اور تحریک کے بہت سارے ارکان بھی شامل وشریک
رہے۔
قومی اردو تحریک فاؤنڈیشن کے زیر انتظام اردو اورعربی زبانوں میں بالکل مفت تعلیم دی جاتی ہے۔ تعلیم کے سارے اخراجات قومی اردو تحریک اداکرتی ہے۔
سکریٹری
شاداب اختر
قومی اردو تحریک فاؤنڈیشن
سکراول، اردو بازار، ٹانڈہ۔ امبیڈکرنگر
(یو، پی)