جالے/کمہرولی: الہدیٰ اکیڈمی کمہرولی کے تعلیمی سیر و سیاحت کا آج پہلا مرحلہ تکمیل کو پہنچا۔ طلباء و طالبات کا ایک 30 نفری قافلہ کل 15 مختلف سیاحتی مراکز کی سیر کرتا ہوا دیر شام واپس لوٹا۔ طلبہ و طالبات نے دربھنگہ ریڈیو اسٹیشن، دربھنگہ میوزیم، سول کورٹ، جیل، اسکولوں ,کالجوں ,للت نارائن متھلا یونیورسٹی اور دربھنگہ قلعہ وغیرہ کی سیر کی اور مستفید ہوئے۔ یہ تعلیمی سیر درجہ نہم کے طلبہ و طالبات کے لئے تھا۔ طلبہ و طالبات کے ساتھ ادارہ ہذا کے اساتذہ بھی بطور نگراں و محافظین شریک ہوئے.ان میں نیاز احمد نیازی، سطوت الزہرا، فرخندہ شاہد وغیرہ اہم ہیں۔ مقامی رہبر عظمت اللہ ابوسعید نے مکمل رہنمائی کی.
طلبہ و طالبات نے ہمارے نامہ نگار سے بات کرتے ہوئے سفر کو نہایت دلچسپ، مفید اور چشم کشا بتایا.
طلبہ و طالبات نے مزید بتایا کہ پرنسپل رسول اختر صاحب کی وجہ سے ہمیں یہ موقع فراہم ہوا ہے جس کے لیے ہم ان کے شکر گزار ہیں۔
ادھر علی الصباح پرنسپل موصوف نے ہری جھنڈی دکھا کر قافلے کو روانہ کرتے ہوئے Sport education کی اہمیت پر زور دیتے ہوا کہا کہ کتابی علم سے درجاتی امتحان پاس کیے جاتے ہیں اور سیاحتی علم زندگی کے امتحان میں کامرانی عطا کرتے ہیں. طلباء وطالبات کی مکمل ذہنی و فکری نشو و نما کے لیے یہ دونوں ہی ناگزیر ہیں۔ موصوف نے طلباء وطالبات کو مبارک باد دی اور دعاؤں کے ساتھ قافلے کو رخصت کیا۔