- ڈاکٹر محمد آصف،ڈاکٹر عاطف اسماعیل،و جناب یوسف علی خان کا اظہار خیال
مسلم جنرل ہاسپٹل وادی ھدی،پہاڑی شریف حیدرآبادپر ڈاکٹرس کے لئے جماعت اسلامی ہند حیدرآباد کی ڈاکٹرس کی تنظیم ڈاکٹرس اسوسیشن فار ریلیف اینڈ ایجوکیشن(DARE) کی جانب سےCME پروگرام منعقد کیا گیا، جسمیں ڈاکٹر محمد آصف کاڈیالوجسٹ اولیوو ہاسپٹل نے Basic ECG Interpretation و امراض قلب کے عنوان پر ایک سیر حاصل پاور پائنٹ پریسینٹیشن پیش کیا ج۔جسمیں ای سی جی کیوں، کب اور کیسے؟ اس پر تفصیلی روشنی ڈالی اور مختلف اقسام کے ECG کا پرائکٹیکل ڈیموسٹریشن پیش کیا اور پروگرام میں شریک ڈاکٹرس کے سوالات کے تفصیلی جوابات دیئے۔آغاز میں جناب یوسف علی خان، جوائنٹ سیکریٹری اسلامک سوشل سروس سوسائیٹی حیدرآبادنے رجوع الاالقرآن کے عنوان پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجیداللہ تعالی کی جانب سے انسانوں کے لئے نازل کردہ وہ نسخہ کیمئاء ہے جسمیں تمام شعبہ حیات کا حل موجود ہے۔ اسکی طرف رجوع ہونا اس سے اپنا تعلق مضبوط کرنا اسکے مطابق زندگی گذارنا دنیا و آخرت کی کامیابی کا ضامن ہے۔محترم یوسف علی خان نے حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید اللہ کی رسی ہے جسکو تھام کر اللہ تک پہنچا جا سکتا ہے۔ اپنی تقریر کو جاری رکھتے ہوئے محترم نے کہا کہ قرآن مجید کی طرف رجوع ہونے کا مطلب یہ ہے کہ اس پر ایمان لایا جائے، اسکی تعظیم کی جائے اسکے حقوق ادا کیئے جائیں، اسکی تلاوت کی جائے، اس کے احکامات پر عمل کیا جائے اور دوسروں تک پہنچانے کے ساتھاسکو نافذ کرنے کی جدوجہد کی جائے۔ ڈاکٹر عاطف اسماعیل سٹی پریسیڈنٹ DARE نے DARE کا مختصر تعارف کراتے ہوئے موجود ڈاکٹرس سے DARE سے وابستہ ہونے کی گذارش کی اور مہمانان کا شکریہ ادا کیا۔جناب سیداقبال رضوی PRO مسلم جنرل ہاسپٹل،وادی ھدی نے ہاسپٹل کا تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہاسپٹل خدمت خلق کی بنیاد پر قائم کیا گیا جو کہ بالکل رعایتی قیمت پر اپنی خدمات انجام دے رہا ہے انہوں نے ہاسپٹل کے مختلف شعبہ جات کی خدمات کی تفصیلات پیش کئیں۔ اس موقع پر مہمان مقریرین کو DARE کے زمہ داران کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی۔ ڈاکٹر مصباح الدین ایڈمنسٹریٹر مسلم جنرل ہاسپٹل کی زیر نگرانی اس CME پروگرام کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ ڈاکٹر حسن نے پرگرام کی کروائی چلائی۔ڈاکٹرس کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی۔