کرن ساہ کا متنازعہ بیان: میں صرف مندر بناؤں گا

ازقلم: انوار الحق قاسمی

یہ ہیں کرن ساہ جو روتہٹ چھتر نمبر 2 کے مانیے ہیں۔یہ فورا ہی جیت حاصل کرنے کے بعد متنازعہ بیان دےکر سرخیوں میں آگئےہیں اور بہت چرچے میں ہیں۔
متنازعہ بیان کا ماحصل یہ ہے کہ کرن ساہ کی ایک ویڈیو ہے ،جس میں یہ صاف کہہ رہے ہیں کہ ہمارا کام سڑکیں یا دیگر انسانی ضروریات کی چیزیں بنانا ہرگز نہیں ہے،بل کہ ہمارا کام تو صرف اور صرف مندر اور مٹھ بنانا ہے۔
واقعی ان کا یہ بیان کافی حیرت انگیز ہے؛کیوں کہ ان کا سپورٹ صرف ہندوؤں ہی نے نہیں ؛بل کہ مسلمانوں کا ایک بڑا طبقہ بھی کیاہے؛مگر یہ مسلمانوں کے حقوق کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے صرف ہندوؤں کے لیے مندر اور مٹھ بنانے کی بات کررہے ہیں۔
جس کی بنا اب لوگ یہ نہیں سمجھ پارہے ہیں کہ واقعی یہ بیان یوگی جی کا ہے یا کرن ساہ کا؛کیوں کہ نیپال میں تو کوئی یوگی جی ہے نہیں ؛مگر بیان یوگی جیسا ہے۔
روتہٹ چھتر نمبر 2 کی عوام سے میری درخواست ہے کہ آپ ان سے کہیں کہ مندر جانے والوں اور پوجا کرنے والوں کی تعداد بہت کم ہے،اور راستے چلنے والوں ،بیمار ہونے والوں اور تعلیم حاصل کرنے والوں کی تعداد زیادہ ہے؛ اس لیے پہلے یہ یوگی بہ شکل کرن ساہ سڑک ،ہاسپیٹل اور تعلیمی مراکز بنانے کی طرف توجہ مرکوز کریں۔مٹھ اور مندر کے نام پر لوگوں کو بیوقوف بنانے کی ہرگز کوشش نہ کریں!!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے