تحریر: عبدالعظیم رحمانی ملکاپوری
9224599910
اس الفیے میں سہولیات،سامان تعیش، سائنس اور ٹکنالوجی،کمپیوٹر، انٹرنیٹ، موبائل فونز نے انسان کے پیروں میں پہیے لگا کر اسے ایک روبوٹ بنادیا ہے ۔اس کی سوچ مادیت پرستیMaterialism،اور خود غرضی Selfishness کی بن کر رہ گئی ہے۔ ہر طرح کے سماجی حصار سےآزادی ، تسکین نفس اور مادی ترقّی کے لیے وہ دیوانہ وار جدوجہد کر رہاہے۔اخلاقی اقدارMoral Values، مذہب کی تعلیمات اور انسانیت کے حد بندیوں سے نکل بھاگنے کی کوشش کر رہاہے۔
یہ دور اہل قلم پہ بھاری ،کہ مصلحت کی سبیل جاری
گناہ کو بھی ثواب کہنا، ببول کو بھی گلاب لکھنا
آپ کی ترقّی سے آپ کا مستقبل بہتر ہو یہاں تک تو کوئی حرج نہیں لیکن آپ کی اخلاقی سطح بلند رہیے۔آپ کا کردار اونچا ہواور یہاں بھی ترقی ملے۔ اخلاقی اقدار میں تنزل، زوال اور ترقیِ معکوس آپ کو اپنی سطح سے نیچے گرا دے گا۔ انسانیت کی عدالت میں ایسا شخص ایک اخلاقی مجرم بن کر اُبھرے گا۔
گماں آباد بستی میں یقین مرد مسلماں کا
بیاباں کی شبِ تاریک میں قندیلِ رہبانی
اچھی تربیت ،گلدستہ اخلاق
(1)شجر ہائےسایہ دار کے برگ وبار
گھر جنّت نشان اسی وقت بنے گا جب کہ تربیت کے مراحل سے پورا خاندان گزرتارہے گا ۔خوش گوار خاندان کا بنیادی کام اخلاقی اور پاکیزہ روایات کوعملاً برتنا ہے۔ گھر کے سارے ممبران اعلیٰ قدروں اور اچھّی اور نیک عادتوں کو رواج دیجیے۔گھر کی فضا کو خوش گوار اور ہر فرد اپنے آپ کو Learning zone کا حصہ بنائے۔ ….
فرمان رسول ہے
"تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے لیے بہتر ہے۔” (ترمذی)
عبادات، معاملات، معاشرت، اخلاقیات کی تعلیم ۔معاشرے میں سلام کا رواج عام ہو،رزق حلال۔صدق مقال،اطاعتِ والدین، اظہار حق، صداقت،امانت داری، سچّائی، پاکی، صفائی ستھرائی، سادگی، راستی، عدل، خوش اخلاقی، رحم دلی ،صلہ رحمی، رحمت و مودّت، خوش اطواری، خوش گفتاری، خوش خلقی، خوش طبعی ۔تواضع، بُردباری۔ نرم خوئ،حق گوئی۔۔دلنوازی، خداترسی، سنجیدگی۔ہمدردی،ایثار، جرات مندی ،وقار، مشاورت، خدمتِ والدین،خادمِ خلق، عمومی خدمت،مساوات،
موحد، توحید پرست، شرک سے اجتناب ،خدا ترسی ،سخاوت، انفاق، دین کی تڑپ ،تبلیغ و دعوت،حصول علم نافع ،صبر وتوکل ،شکر ، معافی اور معذرت کا خوگر، عفوو درگذر، عجزوانکسار، توبہ، مہمان نوازی،پردہ، شرم گاہ اور زبان کی حفاظت، عزم وحوصلہ، مثبت سوچ، صحیح طرز فکر Art of thinkingتعمیری مشغلے، ناخوش گواری میں خوش گواری کی تلاش Art of situation management, دین کی تڑپ،گناہوں پر فوری توبہ،بھلائ کا حکم برداشت کی طاقت، رواداری، اپنی غلطی کو کھلے دل سے تسلیم کرنا You are right, i am wrong مسائل کو کرنا Problem soulving, مواقعOpportunities کا بہتر استعمال,رازداری، مفاہمت Adj stmen ۔۔
یاد رکھیے!
"احکامات کی تعمیل ہی سے بلند مرتبہ حاصل ہوتا ہے اور نافرمانی محرومی کی دلیل ہے”۔
ابوابِ اطاعت میں لکھا جائے گا
تقلیدِ صداقت میں لکھا جائے گا
جو کام شریعت کے مطابق ہوگا
وہ کام عبادت میں لکھا جائے گا
الله کاارشاد ہے
"مجھے یاد رکھو میں تمہیں یاد رکھوں گا، میرا شکر بجا لاؤ اور ناشکری مت کرو-” (البقرہ:152)
(2) شخصیت کو بگاڑنےک والے ابلیسی کام
"نیکی اور خداترسی کے کاموں میں ایک دوسرے سے تعاون کرو اور جو گناہ اور زیادتی کے کام ہیں ان میں کسی سے تعاون نہ کرو، الله سے ڈرو، اس کی سزا بہت سخت ہے” -(المائدہ:3-2)
ہر چیز اپنی اضداد سے پہچانی جاتی ہے۔جہاں اخلاقیات، اعلیٰ قدروں کو سیکھتے رہنےکا سلسلہ جاری رہیے وہیں برُی عادت واطور اور منفی چیزوں سے سختی کے ساتھ اجتناب کرنا سیکھا سکھایاجائے ۔۔۔
الله کی ذات، صفات اختیارات میں شرک سے مکمل طور پربچا جائے۔کتمان شہادت، جھوٹ،نفاق،وعدہ خلافی،بد مزاجی، غصہ Anxiety بدتمیزی، بد گوئی ،بد گمانی،آرام طلبی، عیش پرستی، سرگوشی، تمسخر، مذاق اڑانا، غیض وغضب،آتش مزاجی،عیش کوشی، چڑچڑاپن ،غیبت،چغلی، بہتان الزام، پراگندہ خیالی، بغض وکینہ، حسد، جلن، کبر و غرور، گھمنڈ، خیانت، ملاوٹ، ظلم وستم ، بد ظنی، دورخاپن، عیب چینی، جاسوسی، حق تلفی، کردار کشی۔ ۔۔۔فضول خرچی، بخیلی، لایعنی کام وبحث،۔۔۔۔ بزدلی، احسان فراموشی، بے ضمیری، بے صبری، قطع رحمی، بدچلنی، بدعہدی، ریا کاری،رشوت، قمار بازی، زنا، سود، شراب، چوری، قتل ناحق، حقوق غضب کرنا(حق تلفی)، ماپ تول میں کمی، خیانت، انتقام، فتنہ فساد وغیرہ
ان سے پرہیزاور دوری اور ان ناموزوں عادتوں کو ترک رکھنے کی تعلیم دینا تربیت کا عملی نمونہ ہے۔
مادّیت پرستانہ ماحول Materialism کے کڑوے پھل
اقتصادی انفجار Economic explosion,ذہنی انتشار ،جھگڑے Conflicts, انانیت Individualism, احساس کمتری Inferiority complex, اقدار کا بحران Value crisis, بے رحمی سنگ دلیHeartless,سرکشی Disloyal, جنس زدگی Un healhy sexual life, ناسپاسی Un graciousnes, بیزاری Moodiness, نا کامی کا خوف Fear and Failure
ذہنی تناؤ Frustration, Tension, Depression, منفی سوچ Negative thinking
اپنے گھر کےتمام افراد سے ان مسائل پر مثبت گفتگو کرنے اور اعتدال کی راہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔
بڑے خواب، اونچے سپنے ضرور دیکھیے لیکن ان کی حقیقی تعبیر کے لیے محنت و مشقت اور سعی پیہم لازماً کیجیے کہ ان کے حصول کے لیے عظیم جہدوجہد ضروری ہے۔
Always shoot the moon. …….
حرف دعا
"اےپروردگار!
مجھے توفیق عطا فرما کہ!
جواحسان تو نے مجھ پر اور میرے والدین پر کیےہیں میں ان کا شکر کروں اور ایسے نیک کام کروں کہ تو اُن سے خوش ہوجائے، اور مجھے اپنی رحمت سے نیک بندوں میں داخل فرما”۔(النمل:19)
اس خدا کا شکر ہے جس کی عزّت وجلال سے نیک کاموں کی توفیق و تکمیل ہوتی ہے۔
(عبدالعظیم رحمانی کی زیر تصنیف کتاب پرورش Pearanring سے ایک مضمون)