مافیا ڈان کون۔۔۔۔۔۔؟

ٹانڈہ۔ امبیڈکر نگر (یو،پی)
آج قومی اردو تحریک فاؤنڈیشن کےصدرمشہورادیب وشاعر اورصحافی انس مسرورانصاری نےاپنےاایک بیان میں کہاکہ عتیق احمداوران کےبھائی اشرف احمدکو اترپردیش کی بھاجپاحکومت نے بہت چالاکی، عیاری اور عدالتی جواب دہی سے بچنے کے لیے دونوں بھائیوں کے قتل کی سپاری دے کرانھیں منصوبہ بندطریقےسے قتل کروایا ہے۔انھوں نے کہا کہ جس دن عتیق اور اشرف کو قتل کیاجاناتھا،مجھے میرےایک بھاجپائی دوست نےصبح سویرے ہی بتا دیا تھا کہ آج عتیق اور اشرف کوگولی ماردی جائےگی۔ جب میں نے بے یقینی کااظہار کیا تو اس نے کہا۔۔دو بجے دن کی نیوز میں سن لینا،،
پھر وہی ہوا جو اس نےکہاتھا۔اس کا مطلب یہ ہےکہ گاؤں کےرہنے والےایک عام بھاجپائی کوبھی معلوم تھا کہ آج کیاہونےوالاہے۔خاص بھاجپائی لوگوں کی تو بات ہی الگ ہے۔
عجیب بات ہےکہ سیکوریٹی کی موجودگی میں عتیق کے جسم میں آٹھ گولیاں اوراشرف کے جسم میں پانچ گولیاں تین شوٹروں نےاتار دیں اورحفاظتی دستہ کھڑا تماشےدیکھتارہا۔ اور اب تحقیق اور کھوج بین کا ڈرامہ کیاجا رہاہے۔ سچ یہ ہےکہ سیکوریٹی کو بھی معلوم تھا کہ ابھی کیا کچھ ہونے والا ہے۔
ان سے پہلے ان کےبیٹےاسداوراس کے ایک ساتھی کومڈبھیڑکےڈرامےمیں ماراجاچکاہے۔
یوپی کےسی،ایم آدتیہ ناتھ نےاپنا وعدہ پورا کر دکھایا کہ۔۔عتیق اوراس کے خاندان کو مٹی میں ملادوں گا،،سو ملادیا۔
جنیداورناصرکوبغیرکسی قصورکےگاڑی میں بندکر کےزندہ جلادیاگیا۔ان کےقاتلوں کو سزا کیوں نہیں۔؟کیونکہ وہ بجرنگ دل کے لوگ ہیں جو آرایس ایس کےجنونیوں کی ایک جماعت ہے۔اس موقع پر انس مسرورانصاری نےبی،جے،پی پر سوال اٹھاتے ہوئے ان مجرموں کی ایک فہرست پیش کی جو آج بی،جے،پی حکومتوں میں بڑے بڑے عہدوں پر فائز ہیں۔
جن کےکالےکارناموں سےدنیاواقف ہے۔ہندو انتہاپسندوں کومسلمانوں سے انتہائی نفرت ہے۔ضرور نفرت کرو لیکن نفرت کے انجام پر بھی ضرور غوروفکر کرلو۔۔۔،،
انھوں نے کہا کہ بھاجپاآرایس ایس کے اشارےپر آج پھر ملک کو توڑنے کی سیاست کررہی ہے۔اسی کواندھیرنگری،چوپٹ راج کہتے ہیں۔
انھوں نے مسلمانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا۔۔ گنگا جمنی تہذیب کواٹھاکررکھوطاق میں اور اپنی اسلامی تہذیب کو اختیارکرو۔بہت ہوچکا۔۔بہت ہوچکا۔۔۔۔ اب اورنہیں۔اب اورنہیں۔ دیکھو!سروں کی فصلیں پک چکی ہیں۔۔ کٹائی کا موسم آنےوالاہے۔اپنی آنکھیں کھولو ورنہ بے موت مار دئیے جاؤ گے۔اپنی قومی غیرت اورحمیت کوبیدارکرو۔اپنے اسلاف کےکارناموں کویادکرو۔ان کی روحوں کوشرمندہ نہ کرو۔۔اپنے ملک کو تباہی وبربادی سےبچاؤ۔یہ مجرموں اور لٹیروں کا راج ہے۔
سیکولرزم اورآئین کےسرناموں پر ان لوگوں نے موت کے دستخط کردئیے ہیں۔ اس سے پہلے کہ ان کی سیاہی خشک ہو جائے،ملک کو بچانے کی تدبیریں کرلو۔،،
انس مسرورانصاری نے ملک کی موجودہ عدلیہ پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا:۔

منصفی اب عدلیوں سے آگئی بازار تک
لرزش دست و قلم اور فیصلے ٹوٹے

اپنےاپنےمسئلےہیں اپنی اپنی ہے صلیب
آدمی پر سانحوں پر سانحے ٹوٹے ہوئے

انھوں نے مزید کہا کہ۔۔ہم مانتے ہیں کہ عتیق ایک کریمنل اور مافیا ڈان تھالیکن ہر جرم کی سزادینےکااختیارعدالت کوہے۔سوال یہ بھی ہےکہ کیا عتیق اوراس کے کنبہ کو قتل کرنے میں اس لیے عجلت کی گئی تاکہ یہ معاملہ میڈیا میں خوب گرم ہوجائےاورپلوما کا معاملہ دب جائے۔؟ہم عتیق کی حمایت نہیں کرتے لیکن جو کچھ ہوا وہ غلط ہوااور
صرف مسلمان کے نام پر ہوا۔
ذیل میں بھاجپائی کریمنلوں اورمافیاؤں کی جوفہرست دی جارہی ہے وہ بہت مختصر ہے لیکن کیا یہ لوگ دودھ کےدھلےہوئے ہیں۔؟
ان مجرموں کے خلاف ایکشن کب لیا جائے گا۔؟شاید کبھی نہیں۔ کیوں کہ وہ مسلمان نہیں،ہندو ہیں۔ ایسا کب تک چلے گا۔؟؟
نام مقدمات مقام
کلدیپ سنگھ سنگر 28/ ( اناؤ )
برجیش سنگھ 106/ (وارنسی)
دھننجے سنگھ 46/ (جونپور)
راجہ بھیا ۔31/ (پرتاپ گڑھ)
ڈاکٹراودئےبھان سنگھ ۔83/ ( بھدوہی)
اشوک چندی 37/ (حمیرپور)
وینیت سنگھ 34/ (چندوشی)
برج بھوشن سنگھ 84/ ( گونڈہ)
بلبل سنگھ 53/ (بنارس)
سونو سنگھ 57/ (سلطانپور)
مونو سنگھ 48/ (سلطانپور)
اجئےسنگھ سپاہی 81/ (مرزاپور)
پنٹو سنگھ 23/ (ضلع بستی)
شنی سنگھ 48/ (دیوریا)
سنگرام سنگھ 58/ (بجنور)
چنوسنگھ 42/ (مہوہ)
بادشاہ سنگھ 88/ (مہوہ)
ہوگی مہراج۔!دودھ کےدھلےہوئے اپنےان کریمنل اورمافیادوستوں کےبارےمیں بھی کچھ کہئے۔۔۔ کہئےنا۔۔۔۔۔۔۔۔!؟چپ کیوں ہیں۔؟،،


جنرل سیکریٹری
لاریب مومن
قومی اردو تحریک فاؤنڈیشن(رجسٹرڈ)
سکراول،اردوبازار،ٹانڈہ۔امبیڈکرنگر (یو،پی)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے