عیدالفطر اہل ایمان کے لیے خالق کائنات کا عظیم تحفہ

  • عامۃ المسلمین کو مولانا حامد محمد خان کی جانب سے عیدالفطر کی مبارکباد

حیدرآباد
عید سعید کے موقع پر امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ مولانا حامد محمد خان نے عامۃ المسلمین کی خدمت میں عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہعیدسعید دراصل اللہ تعالیٰ کا اہل ایمان کو عظیم تحفہ ہے جو کہ مسلسل ایک ماہ تک روزوں اور قیام اللیل کے اہتمام کے بعد بندوں کو دیاگیا ہے۔ عیدسعیدکے موقع پر اہل ایمان کو خود احتسابی کرتے ہوئے یہ جائزہ لینا چاہئے کہ اللہ کا تقویٰ،راہِ خدا میں جدوجہد کی فکراور کمزوروں اور بے سہارا لوگوں کی مددکا جذبہ ان کے اندر کتنا پیدا ہوا ہے اور رمضان کے بعد اس کیفیت کو کیسے باقی اور برقراررکھا جاسکتا ہے۔ عیدسعید سال حال یہ درس بھی دیتی ہے کہ اسلام دشمن اور فسطائی طاقتیں چاہے کتنی ہی تدبیر یں کریں کہ مسلمان دین سے دورہوجائیں اور ان میں خوف ودہشت پیداہولیکن ان کی ساری کوششیں ناکام ہوجائیں گی جب تک مسلمان ایمان اور توکل علی اللہ پر ثابت قدم رہیں گے اور دعوت الیٰ اللہ کا کام برادران وطن میں کرتے رہیں گے۔آخر میں انہوں نے عامۃ المسلمین سے اپیل کی کہ وہ تقویٰ اور پرہیزگاری کی کیفیت کوماہ رمضان کے بعد بھی قائم رکھیں اور اطاعت شعاری کی زندگی بسرکریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے