ممبئی 25؍جون جمعیۃعلماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کے صدر محترم مولانا مستقیم احسن اعظمی کے سانحۂ انتقال سے علمی ،سیاسی،سماجی اور جماعتی حلقہ احباب میں سوگواری پائی جارہی ہیں ، اور جگہ جگہ قرآن خوانی اور تعزیتی نشست کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اسی سلسلہ کی ایک کڑی
24جون 2023بروزسنیچرصبح ساڑھےدس بجےالجامعۃ الاسلامیہ سراج العلوم بھیونڈی کی وسیع وعریض مسجدمیں حضرت مولانا
مستقیم احسن اعظمی نوراللہ مرقدہ کےانتقالِ پُرملال کے تناظرمیں قرآن کریم کی تلاوت کرکےایصالِ ثواب کااہتمام کیاگیاالحمدللہ تمام طلبہ،اساتذہ کرام اور اراکین ادارہ نے قرآن کریم پڑھ کر حضرت رحمۃ اللّٰہ علیہ اورتمام امتِ مرحومہ کوایصالِ ثواب کیا۔
حضرت مرحوم کی گوناگوں دینی،ملی اورسماجی خدمات پرجامعہ سراج العلوم کی مجلسِ شوریٰ کے جنرل سیکریٹری حضرت مولانافیاض احمدصاحب قاسمی اعظمی نےاختصارکےساتھ جامع روشنی ڈالی اورجامعہ سےحضرت کےوالہانہ تعلق اوراس کی تعمیروترقی میں حضرت کی خدمات کاذکرکیا۔
جامعہ کے صدر المدرسین حضرت مولاناحلیم اللہ صاحب قاسمی دامت برکاتہم جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء مہاراشٹرنےقدرےتفصیل کےساتھ حضرت کی علمی وفکری شان اورجمعیۃ علماءسےآں مرحوم کی تاعمروابستگی نیزجامعہ سراج العلوم بھیونڈی اوراس کے کارکنان سےبےلوث محبت اوراپنی دس سالہ ذاتی رفاقت میں حضرت کی،عنایات،بزرگی،اولوالعزمی تواضع،انکسار،وسعتِ ظرفی اور خردہ نوازی کابہت ہی دلنشین پیرائےمیں تذکرہ فرمایا
مولاناحلیم اللہ قاسمی نےاپنی گفتگومیں بتایا کہ مولانامرحوم بڑی خوبیوں اور کمالات کےحامل تھےاگرایک طرف آپ روشن دماغ خطیب اور مجمع کواپنی باتوں سے متاثرکردینےوالےمقررتھےتودوسری طرف صاحبِ طرز ادیب تھےجس کاپتہ آپ کےان مقالات ومضامین سےچلتاہےجسےافادۂ عوام وخواص کےلئےمتاعِ نقدونظرکےنام سےترتیب دےکرآپ کےفرزندِاکبرحضرت مولانامحمد
عارف عمری صاحب نےشائع کروایاہے۔
مولاناحلیم اللہ صاحب قاسمی نے جامعہ کے ناظم اعلیٰ مفتی لئیق احمدصاحب قاسمی صدرجمعیۃ علماءبھیونڈی،حضرات اراکینِ جامعہ،اساتذۂ کرام اورتمام طلباء کی طرف سےتمام پسماندگان نیزجمعیۃ اورجامعہ کےاربابِ بست وکشادکی خدمات میں تعزیتِ مسنونہ پیش کی سب کے لئےتسلی کےکلمات کہے اورحضرت مرحوم کے حق میں مغفرت اوربلندیِ درجات کی دعاکی
اخیر میں جامعہ کی مجلسِ شوریٰ کےرکنِ رکین حضرت مولانامفتی محمدیاسین صاحب قاسمی خازن جمعیۃ علماء ضلع تھانہ نےحضرت والاکی رحلت پر اظہارِافسوس کرتے ہوئے بارگاہِ رب العزت میں نعم البدل کی فریادکی،اورپھرتمام اساتذہ طلباءاراکین وحاضرین نےبارگاہِ ایزدی میں دامن پھیلاکرحضرت مرحوم اورپوری امت مرحومہ کےحق میں دعاکی۔
اس نشست میں خاص طورپرجامعہ سراج العلوم کی مجلسِ شوریٰ کےنائب صدرمکرم الدین بلال سیٹھ،مفتی محمدخالدصاحب نائب ناظم تعلیمات جامعہ ہٰذاونائب صدرجمعیۃ علماءبھیونڈی،مفتی فیاض احمد صاحب قاسمی صدرمفتی جامعہ ہٰذاوجوائنٹ سیکریٹری جمعیۃ علماء بھیونڈی،حضرت مولانانوراللہ صاحب قاسمی،مولاناریاض الدین صاحب قاسمی جملہ اساتذۂ کرام،طلباءاورشہرکےمعززین نےشرکت کی۔