ضلع ناسک میں 15 دنوں میں ہجومی تشدد کے دو واقعات، حکومت سختی کے ساتھ گو رکشا کے نام پرغنڈہ گردی کرنے والے سماج دشمن عناصر کو روکے

  • فیڈریشن آف مہاراشٹرمسلمس کانائب وزیر اعلیٰ و وزیر داخلہ مہاراشٹرا دیویندر فڈنویس سےفوری اقدام کامطالبہ

فیڈریشن آف مہاراشٹرمسلمس ریاست کی تمام بڑی جماعتوں اور اہم شخصیات پر مشتمل افراد کا فیڈریشن ہے جس کا بنیادی مقصد امت کی مختلف اشوز میں رہنمائی اور حکومت سے موثر نمائندگی ہیں فیڈریشن آف مہاراشٹرمسلمس ضلع ناسک میں 15 دنوں میں ہجومی تشدد کے دو واقعات پر اپنے انتہائی غم وغصہ کا اظہار کیا ہے ۔ اور ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ و وزیر داخلہ دیویندر فڈنویس سے ای میل کے ذریعے خط بھیج کرمطالبہ کیاہے کہ وہ ایسے سماج دشمن عناصر کو سختی کے ساتھ روکے۔
اطلاعات کے مطابق 08جون 2023 کو رات 09 بجے پڑگہ کے رہنے والے لقمان انصاری اور عتیق احمد جانوروں کی گاڑی لے کر ممبئی کی جانب جارہے تھے اسی وقت کسارا گھاٹ کے قریب راشٹریہ بجرنگ دل کے پردیپ گوپال اڈھولے اور اسکے ساتھیوں نے گاڑی کو روک نوجوانوں کو خوب زود و کب کیا جس میں لقمان انصاری کی موت واقع ہوگئی
ابھی پندرہ دن بھی پورے نہیں ہوئے تھے کہ ضلع ناسک کے گھوٹی سینر ہائی وے پر گھمبیر واڑی کے قریب ایس ایم بی ٹی کالج کے قریب 24جون سنیچر کو رات میں گائے کا گوشت لے جانے کے شبہ میں ہجومی تشدد نے کار میں موجود عفان عبدالمجید انصاری اور ناصر غلام حسین قریشی کو شدید زخمی کیا جس عفان عبدالمجید انصاری کی موت واقع ہوگئی اور ناصر غلام حسین قریشی شدید زخمی ہے اس نوجوان کا علاج جاری ہے یہ دونوں نوجوان کرلا ممبئی میں واقع قریش نگر کے رہنے والے ہیں
دونوں واقعات میں 20 تا 25 مشتعل نوجوانوں نے لوہے کے راڈ ، پائپ ، ہاکی اسٹیک ، سے پیٹا انکی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا ـ
فیڈریشن نے اپنے خط میں کہا ہے کہ مہاراشٹر جیسی پر امن ریاست کے لیے یہ کسی بھی طرح صحیح نہیں ہے حکومت کی یہ خاموشی انصاف کا گلا گھونٹتی ہے
ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دونوں واقعات میں خاطیوں کو گرفتار کیا جائے فاسٹ ٹریک عدالت میں مقدمہ چلاکر خاطیوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے اور مرنے والوں کے ورثا کو 25 ، 25 لاکھ کا معاوضہ اور سرکاری نوکری دی جائے
آئندہ اس طرح کے واقعات نہ ہو اسکی منصوبہ بندی کی جائے ـ
خط بھیجنے والوں میں ان حضرات کے نام شامل ہیں
مولانا ڈاکٹر محمود احمد دریا آبادی جنرل سکریٹری علماء کونسل، ابو عاصم اعظمی ایم ایل اے و صدر سماج وادی پارٹی مہاراشٹر
مولانا حافظ سید اطہر
عالم دین اہل سنت والجماعت صدر علماء ایسوسی ایشن ممبئی ،مولانا حافظ الیاس خان فلاحی امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر ، مولانا حلیم اللہ قاسمی، جنرل سکریٹری جمعیتہ علمائے ہند مہاراشٹر فرید شیخ صدر امن کمیٹی ممبئی ، عبدالحفیظ پترکار جالنہ، مولانا ظہیر عباس رضوی نائب صدر شیعہ پرسنل لاء بورڈ ، ڈاکٹر سعید احمد فیضی
ناظم عمومی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر
مولانا مفتی حذیفہ قاسمی ناظم تنظیم جمعیت علمائے ہند مہاراشٹر ، مولانا آغا روح ظفر
امام خوجہ جماعت ممبئی ، مولانا نظام الدین فخر الدین ، ممبر مسلم پرسنل لا بورڈ پونہ
عبدالحسیب بھاٹکر ناظم ممبئی جماعت اسلامی ہند
مولانا شبیر بھوپالی بوہرہ جماعت ، مولانا محمد نصیر اصلاحی ، ناظم اعلیٰ مجلسِ علماء مہاراشٹر ، شیخ عبدالمجیب کوآرڈینیٹر فیڈریشن آف مہاراشٹرمسلمس
شاکر شیخ ، کو کوآرڈینیٹر فیڈریشن آف مہاراشٹرمسلمس

           پریس سیکرٹری
              شاکر شیخ
فیڈریشن آف مہاراشٹر مسلمس

One thought on “ضلع ناسک میں 15 دنوں میں ہجومی تشدد کے دو واقعات، حکومت سختی کے ساتھ گو رکشا کے نام پرغنڈہ گردی کرنے والے سماج دشمن عناصر کو روکے

  1. جب یہ معلوم ہے اور کئی سالوں سے یہ ہوتا آرہا ہے تو پوری تیاری کے ساتھ لاٹھی ڈنڈا لیکر چلنا چاہئے۔ اور اکیلے نہیں کم سے ہم ۱۰ لوگوں کے گروپ سے جانور لینے جائیں۔ اور جب بھی کوئی روکے تو جم کر ان کا مقابلہ کریں اور ایک ساتھی ویڈیو بنائے اور وائرل کرے۔ تاکہ دوبارہ ان کوگوں کی ہمت نہ پڑے۔ اب صرف فریاد کرنے سے کام نہیں چلے گا بلکہ اپنی جان کی حفاظت میں عملی قدم۔بھی اٹھانا پڑے گا۔

    اگر اس طرح کا قدم نہیں اٹھایا تو پھر پٹتے رہو اسی طرح سے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے