منی پور سانحہ مقامِ شرمندگی: یونائیٹڈ اگینسٹ انجسٹس اینڈ ڈسکریمینشن ممبئی کی جانب سے پریس کانفرنس

  • امن کی خاطر مجرموں کو سزا ہو: ڈولفی ڈیسوزا

ممبئی : 25 جولائی
یونائیٹڈ اگینسٹ انجسٹس اینڈ ڈسکریمینشن ممبئی کی جانب سے بتاریخ 25 جولائی 2023 بوقت دوپہر 3 بجے سے شام 5 بجے کے درمیان بمقام ممبئی پریس کلب، سی ایس ایم ٹی، ممبئی ایک اہم پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ جیسا کہ تشدد زدہ منی پور سانحہ میں 2 خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کی ایک ویڈیو نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی ہے۔ دو خواتین کو برہنہ کرایا گیا، ایک کے ساتھ ہجوم نے چھیڑ چھاڑ کی جبکہ دوسری کے ساتھ بعد میں اجتماعی عصمت دری کی۔ سب سے بری بات یہ ہے کہ خوفناک فوٹیج اس واقعے کے 2 ماہ سے زائد عرصے بعد منظر عام پر آئی۔دوسری جانب گزشتہ دنوں ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کی۔جیسے ہی اس حملے پر غم و غصہ بڑھتا گیا، بھارت کی سپریم کورٹ نے وفاقی اور منی پور ریاستی حکومتوں کو ہدایت کی کہ وہ "فوری اقدامات کریں۔ قصورواروں کو جوابدہ ٹھہرائیں اوراس بات کو یقینی بنائیں کہ ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں”۔
اس الٹی میٹم کے بعد بالآخر اس معاملے میں کچھ حرکت آئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 4 گرفتاریاں کی گئی ہیں۔ ریاست میں جاری ذات پات کے تشدد کو روکنے میں ناکامی کے سبب منی پور کے وزیر اعلیٰ بیرن سنگھ نے بھی اس واقعے کی مذمت کی ہے۔اس نے وزیر اعظم نریندر مودی کو مہینوں سے جاری بین ذات کے تنازعہ پر اپنی خاموشی توڑنے پر بھی اکسایا جس نے ریاست کو تقسیم کیا۔
امن و امان کی مشینری کی مکمل خرابی کی وجہ سے اس قسم کی وحشیانہ واردات کے ساتھ ساتھ دیگر کئی واقعات رونما ہوئے جن کا منظر عام پر آنا باقی ہے۔ کیا اب وقت نہیں آیا کہ حکومت مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرے اور تمام متعلقہ افراد کو سخت پیغام بھیجے؟ کیا اب وقت نہیں آیا کہ منی پور اور دیگر تمام ریاستوں میں طبقاتی، ذات پات اور برادریوں کی بنیاد پر جاری تنازعات کے بجائے امن قائم ہو؟ اور آخری لیکن کم از کم، کیا یہ وقت نہیں ہے کہ خواتین کے وقار کو ہر وقت برقرار رکھا جائے اور ایسے ہجوم کے رحم و کرم پر نہ رہیں جو بے ہودہ تشدد کے ذریعے اپنی بات پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں؟

مقررین میں ڈولفی ڈی سوزا، (صدر ممبئی کیتھولک چرچ)
چانیکا شاہ (ممبر- فورم اگینسٹ آپریشن فور وومن)
انیس اشرفی (چیئرمین رضا)
اکیڈمی)،الکا مہاجن (سروا ہرا جن آندولن)، تنویر خانم(ترجمان-جماعت اسلامی ہند، ممبئی شعبہ خواتین) وغیرہ نے اپنی بات رکھی۔ شاکر شیخ نے ابتدائی گفتگو کی اور چترا رانے نے نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔
پریس کانفرنس کا آغاز شاکر شیخ (کو کنوینر یونائیٹڈ اگینسٹ انجسٹس اینڈ ڈسکریمنیشن) نے کیا اور انہوں نے ابتدائی گفتگو میں منی پور میں ہوئی 2 خواتین پر بربرتا اور مظالم کے متعلق مفصل بات کی۔ پریس کانفرنس کے اغراض و مقاصد بتائے کہ اس کانفرنس کے ذریعے ہم کوکی برادری پر کیے گئے ظلم پر آواز اٹھائیں گے اور انہیں حق دلانے کے لیے ہر ممکن کوشش انجام دیں گے۔
ڈولفی ڈی سوزا، (صدر ممبئی کیتھولک چرچ) نے کہا کہ ظلم چاہے جس پر بھی ہو ، اُسکے خلاف ہم سب کو یک جُٹ ہونا ضروری ہے۔ سیاسی رہنما محض موضوعات کا بہانہ کرکے سیاست ہی کرتے رہیں گے۔ ہم جیسے سماجی خدمت گاروں کو اپنی آواز بلند کرنا چاہیے۔
خان تنویر خانم- (ترجمان-جماعت اسلامی ہند، ممبئی شعبہ خواتین) نے اس واقعے کو انسانیت کو بدترین طرز پر شرمسار کرنے والا واقعہ بتایا۔ ان تمام معاملات کی وجوہات جان کر اُن کے حل کی جانب ہمیں بڑھنا ہوگا۔
چانیکا شاہ (ممبر- فورم اگینسٹ آپریشن فور وومن) نے کہا کہ کوکی گروہ پر کافی عرصے سے ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔ حکومت کسی ایک معاملے کو دکھا کر دیگر بڑے معاملات پر پردہ ڈال رہی ہے ۔یہ سرکار ہمیشہ ظالموں کے ساتھ رہی ہے ۔ ہم ایسی سرکار بالکل نہیں چاہتے۔
مولاناانیس اشرفی (چیئرمین رضااکیڈمی) نے اپنی گفتگو میں کہا کہ جب اس واقعے کے متعلق علم ہوا ، ویڈیو کو دیکھا تو زبان گنگ ہوگئی۔ کیا ہم صرف مذمتی بیان تک ہی محدود رہیں گے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ خصوصی حکمتِ عملی کے ذریعے ایسے شرمناک اور دلسوز معاملات پر قدغن لگائی جا سکے۔
الکا مہاجن- (سروا ہراجن آندولن) کے مطابق ماحول کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن ہمیں اس ظلم کے ماحول کو ٹھنڈا ہونے نہیں دینا ہے۔یہ معاملہ منو سمرتی بچانے کا بھی لگتا ہے۔یہ معاملہ اہنسا بمخالف ہنسا کا بھی ہے ۔ یہ معاملہ آئین اور غیر آئین کے درمیان اصل کی بقا کا بھی معاملہ ہے۔ جب کچھ کہنے پر بی جے پی ہی کے ایم ایل اے کو مارا گیا ، اُنکی کوئی سنوائی نہیں کی گئی تو پھر ایک عام کوکی قوم کے لوگوں کی کیا حالت ہوگی۔ سرکار پورے ملک کو ظلم اور بربرتا کی طرف لے جا رہی ہے۔فرید شیخ (صدر،امن کمیٹی) کے مطابق امیت شاہ کا کیا منصوبہ ہے، وہ ظاہر ہونا چاہیے۔
فیروز میٹھی بوروالا نے کہا کہ کوکیوں پر بڑے پیمانے پر ظلم کیا جاتا رہا ہے اور ابھی مزید اُن پر آر ایس ایس کی سازش کے تحت اُن کی نسل کشی تک کا منصوبہ بنالیا گیا ہے۔ میڈیا کے سوالات و جوابات کے بعد پریس کانفرنس کا اختتام ہوا۔

یونائیٹڈ اگینسٹ انجسٹس اینڈ ڈسکریمینشن ممبئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے