مسلم جنرل ہاسپٹل وادی ھدی پر عوام کے لیئے ماہر نفسیات کا کنسلٹیشن کیمپ اور ڈاکٹرس کے لیئے CME پروگرام کا انعقاد

حیدرآباد: 11 اگست
مسلم جنرل ہاسپٹل وادی ھدی پہاڑی شریف روڈ حیدرآباد پر معروف ماہر نفسیات ڈاکٹر فاروق احمد خان ایم ڈی سایکاٹریسٹ، ایف آئی پی ایس، ایف آرسی پی سائک، ممبر رائل کالج آف سائکیاٹرسٹ یوکے کا دماغی و نفسیاتی مرض کا شکار افراد کے لیئے مفت کنسلٹیشن کیمپ رکھا گیا۔ ڈاکٹر فاروق احمد خان نے مریضوں کا تفصیلی معائنہ کیا، مناسب کونسلنگ کی اور مرض سے باہر نکلنے کے لیئے رہنمائی اور عملی تجاویز پیش کیں۔اسی دن ڈاکٹرس اور ہاسپٹل میں کام کرنے والے اسٹاف کے لیئے ایک CME پروگرام بعنوان،” ہاسپٹل میں کام کرنے والے اراکین کی نفسیاتی صحت ”رکھا کیا گیا، ڈاکٹر فاروق احمد خان ماہر نفسیات نے اپنے پاؤر پائنٹ پریزینٹیشن کے ذریعے لیکچر دیتے ہوئے نفسیاتی صحت کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ بالخصوص ڈاکٹرس اور ہاسپٹل میں کام کرنے والے اسٹاف کے لیئے اسکی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے چونکہ ان افراد کا تعلق مریضوں سے براہ راست ہوتا ہے اور نفسیاتی صحت میں خرابی، ذہنی دباؤ اور بے چینی کام پر اثر انداز ہونے کا سبب بن جاتی ہے، ماہر نفسیات نے کہا کہ آج کے ترقی یافتہ اور مسابقتی اور ذہنی صحت کے حوالے سے مشکل دور میں ڈاکٹرس بھی اپنی مصروفیات اور کام کے دباؤ کے نتیجے میں ڈپریشن اور بے چینی اور نفسیاتی طور پر غیر اطمینانی کیفیت کا شکار ہو رہے ہیں اس کے حل اور اسکے سدباب کے لیئے کچھ عملی تجاویز پیش کیں۔انہوں نے کہا کہ اپنے آپ کے لیئے بھی کچھ وقت دینے کی ضرورت ہے اسکے علاوہ اپنے گھر والوں کے ساتھ کچھ خوش گوار لمحات گزارنا بے انتہا ضروری ہے، گھر کے افراد کے ساتھ، کبھی دوستوں کے ساتھ سیر و تفریح کیلئے جانا چاہیے تاکہ ذہنی صحت بہتر رہ سکے اور ذہنی طور پر تر و تازہ ہوکر مریضوں کی خدمت کر سکیں۔ لیکچر کے اختتام پر شرکاء کے سوالات کے تشفی بخش جوابات بھی دئیے گئے۔ اس موقع پر جناب یوسف علی خاں جوائنٹ سیکریٹری اسلامک سوشل سروس سوسائٹی نے کہا کہ آج جہاں جسمانی بیماریوں میں اضافے ہو رہے ہیں وہیں ذہنی بیماریوں میں چاہے بچے ہوں، نوجوان ہوں یا ضعیف افراد ہوں مبتلا ہو رہے ہیں اس کو محسوس کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق احمد خان کی حیدرآباد آمد پر مسلم جنرل ہاسپٹل وادی ھدی پر مفت کنسلٹیشن کیمپ رکھا گیا۔ اس موقع پر جناب خالد با وزیر صاحب نائب صدر اسلامک سوشل سروس سوسائٹی نے ڈاکٹر فاروق احمد خان صاحب کو ہاسپٹل کی جانب سے تہنیتی مومنٹو پیش کیا۔ ڈاکٹر مصباح الدین ایڈمنسٹریٹر مسلم جنرل ہاسپٹل نے تمام کا شکریہ ادا کیا، اقبال رضوی PRO مسلم جنرل ہاسپٹل نے کارروائی چلاء اور منہاج الدین غوری کوؤارڈینیٹر مسلم جنرل ہاسپٹل نے انتظامات کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے