سدھارتھ نگر: جناب حماد احمد حماد کے اعزاز میں شعری نشست

ڈومریاگنج بیدولہ (رانی پرسا)مٸوناتھ بھنجن سے تشریف لاۓ مہمان شاعر جناب حماد احمدحماد کےاعزاز میں ان کے زیرِ صدارت اور جناب فیضان اسعدصاحب کےزیرنظامت موضع رانی پرسا میں جناب اشتیاق احمدصاحب کی ضیافت میں ان کے دولت خانے پر ایک شعری نشست چاربجےاور دوسری نشست سات بجے شام کیفے مٹھاس ہوٹل میں بیدولہ چوراہا پر منعقدکی گٸی جس میں شعرآ ٕ نے اپنے کلام پیش کیے۔چنندہ اشعار ادب نواز، اردو دوست باذوق قارٸین کی نذرہیں۔

ہو حرمتِ مریم کہ ردائے رخِ زہرآ
محرابِ مقدس کے ارم، بیچ رہے ہیں
حماد احمد حماد

دنوں کے ساتھ تو دنیا تمام چلتی ہے
سنے گا کون یہاں پر اکیلی رات کی چیخ
فیضان اسعد

دوست ہو آپ کا یا کہ دشمن کوٸی
دل تو دل ہے دُکھانا نہیں چاہیے
خلیل اللہ فیضی

تری بد گوئیوں پر اس لئے خاموش رہتے ہیں
ہمیں کیچڑ میں پتھر مارنا اچھا نہیں لگتا
حفیظ الرحمٰن ابرق ساجدی

نہیں تھا انس کچھ مجھےبھی چنگ اور ستار سے
وہ ایک بار ہی ملا بھی اور رباب دے گیا
سیدعزیزالرحمٰن عاجز

اس موقع پرحافظ عبد السمیع، شہزادچودھری، جوادچودھری، عرفان چودھری، ایوب خان، بدرالزماں، محمدمصطفےٰ، مطیع الرحمٰن ،اسداللہ وغیرہ شریکِ بزم رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے