از قلم: محمد طاہر کلیم فیضی بستوی
تمامی برادران اسلام کو ایک اہم وضروری اطلاع دی جاتی ہے کہ جیسے آپ نے ابھی تک صبر سے کام لیتے ہوئے انڈیا گورنمنٹ کے حکم کی پاسداری کی ہے ،اور لاک ڈاؤن میں اپنی روز مرہ کی زندگی میں احتیاط سے کام لیا ہے۔
مزید اسی طرح” عید تک اور ماحول بنا کر اور”جمعۃ الوداع” یا "نماز عید الفطر” کی اجتماعی ادائیگی کے لئے ضد نہ کریں۔
نہیں تو گھڑا آپ ہی کے سر پر ٹوٹے گا
” تقریباً دومہینے ہورہے ہیں "مسجد میں اجتماعی” نماز خواہ "جمعہ ہو یا” پنج وقتہ نہیں ہوپائی ہے،
تو مصلحتاً تھوڑا نقصان اور برداشت کرلیں، اور کسی کو کہنے کا موقع نہ دیں۔۔۔
ان شا اللہ تعالیٰ پھر وہ دن آئے گا کہ آپ اور ہم” عید” بقرعید "جمعہ اور” پنج وقتہ نماز جماعت پڑھیں گے۔۔
لیکن ابھی آپ صبر کا دامن ہاتھ سے تھامے رہیں،
کیونکہ” اسلام دشمن عناصر” کی
نیت بہت خراب ہے یہ تو سبھی جانتے ہیں،
اس لئے مجھے زیادہ بتانے کی ضرورت نہیں ہے، بس ہشیاری اور سمجھداری سے کام لینے کی ضرورت ہے