اللہ سمجھ دے تجھے بے میم مسلمان

تحریر: منظر عالم ویشالوی

غزہ کی لہلہاتی لالہ زار زمین اسرائیل کے ہاتھوں خون خون ہے
ظلم رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے بلکہ بڑھ رہا ہے اور بڑھتا جارہا ہے
اور نہ جانے کب تک یہ ناپاک سلسلہ جاری رہے گا اہل غزہ دورِ صحابہ کے صبر و ثَبات کا واضح استعارہ پیش کیےجارہا ہے نوزائیدہ کی استقامت و استقلال دیکھ کر ذات خودی کو منافق ہونے کا خوف کھاۓ جارہا ہے
عقابی روح تحفظ اقصی کے خاطر جام شہادت پیے جارہا ہے نازک کلائیاں بلبلا کے چیخیں مار مار کر جان جانِ آفریں کے حوالے کیے جارہی ہیں
غزہ کے جری اور جوانمرد اہل ایمان نسل ابراہیمی ہونے کا ثبوت پیش کیے جارہا ہے اور اپنی ہر آزمائش میں کامیاب ہونے کی سند پاکر ہم بزدلوں کے دلوں میں ایمان کی چنگاریاں پھونکے جارہا ہے اور تمام مسلمانوں کو بلکہ تمام انسانوں کو یہ پیغام دیے جارہا ہے کہ ایمان سے بڑھ کر کوئ طاقت نہیں ہے کل بھی اہل ایمان نے تھوڑی سی تعداد میں بغیر کسی مصنوعی آلات کے اسلام دشمن کو مات کیا تھا آج بھی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر رکھا ہے اور آئیندہ بھی اسے مات ہونا ہے
لیکن ماتم تو یہ ہے کہ جہاں سے ایمان کی کرنیں پھوٹھی تھی اسلام کا سورج طلوع ہوا تھا شجاعت و بہادری کا سبق دیا گیا تھا اور جہاں سے حق کو حق اور باطل کو باطل قرار دینے کا شمع جلا تھا وہی چراغ تلے اندھیرا نظر آرہا ہے
بلکہ اسرائیل کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر ٹُک ٹُک دیدم دم نہ کشیدم کے طور پر حمایت کیے جارہا ہے

اۓ اہل عرب
کیا کم تھے خلافت سے بغاوت کے جرائم
اۓ ولئ مکہ ! ہے دریدہ ترا دامان
در پردہ تری سامری زادوں سے محبت
وہ جن کی فلسطین کے قاتل کی ہے پہنچان
کعبے کے کمائ سے کلیسہ کا تحفظ
اللہ سمجھ دے تجھے بے میم مسلمان
شاعر سرفراز بزمی

جب کہ یہ خبیث قوم اسے بھی اپنے بانہوں میں بہاۓ جارہا ہے
جس نے اپنے نبیوں اور رسولوں کو قتل کیا حضرت سلیمان پر کفر کا الزام دھرا حضرت مریم پر تہمت لگائ صحابہ کرام کے درمیان خونی تصادم کروایا اسلام دشمن کو تقویت پہنچائ
اۓ اہل عرب پھر کیوں خواب خرگوش میں مست ہوں جو اپنے خدا اور پیغمبر کا نہ ہوسکا وہ تمہارا مسیحا کیسے بنے گا

اۓ اہل عرب اب بھی وقت ہے ہوش کے ناخن لے لے چونکہ شیخ اسمعیل ہنیہ کی شہادت نے مسجد اقصی کی بازیابی روشن کردی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے