ارریہ ( مجاہد عالم ندوی ) الفیض ماڈل اکیڈمی بابوآن بسمتیہ ارریہ بہار نے اپنی نمایاں کامیابی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اس سال بھی گزشتہ مؤرخہ 24.08.2024 بروز سنیچر زیر نگرانی انکورم ایجوکیشن ، کلچر اینڈ ہیلپنگ آرگنائزیشن کی طرف سے ایک مسابقہ علمیہ آل ٹاپو کوئز کمپیٹیشن کے نام سے ہوا ۔ جس میں عزیزم محمد فاروق این ابو طلحہ نے پہلی پوزیشن اور ابو البشر ابن ابو ذر کمال نے پانچویں پوزیشن حاصل کر کے الفیض ماڈل اکیڈمی کا نام روشن کیا ۔ میں ان کی اس کامیابی پر تہ دل سے مبارکبادی پیش کرتا ہوں ۔ یقیناً دو سو سے زائد مشارکین کے درمیان ہمارے طلبہ کی نمایاں کامیابی سے الفیض ماڈل اکیڈمی کے تمام اساتذہ کرام کے لیے پُرمسرت اور قابل فخر کی بات ہے ۔ مبارکبادی پیش کرنے والے میں اسکول کے چیئرمین جناب ڈاکٹر امان اللّٰہ مدنی حفظہ اللّٰہ ، پرنسپل حسنگیر خان سر ، شیخ سفیان خلیق اللّٰہ سلفی ، شیخ حبیب الرحمٰن سنابلی ، شیخ امیر الہدیٰ ندوی ، مسٹر سلمان اسحاق سر ، مسٹر معید الرحمٰن سر ، مسٹر فیروز عالم سر ، مسٹر حسنین سر ، مسٹر حسیب سر ، مسٹر مرسلین سر ، مسٹر آصف سر اس کے علاوہ اکیڈمی کے تمام اساتذہ کرام طلبہ و طالبات اور جملہ منسوبین نے مبارکباد پیش کیا ۔
پروگرام کے صدر جناب ڈاکٹر امان اللّٰہ مدنی حفظہ اللّٰہ چیئرمین الفیض ماڈل اکیڈمی نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے اسلامی کوئز مقابلہ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور کہا کہ عصری تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کو دین کی بنیادی معلومات فراہم کرانے کے لیے اس کوئز کمپیٹیشن کا آغاز کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نسل نو قوم کی امانت ہے جس کو تعلیم سے آراستہ کر کے ہم معاشرے میں خوشگوار تبدیلی کے امکانات کو روشن کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں ہمارے بچوں کو اپنے مذہب سے متعلق بنیادی چیزوں کا علم نہیں ہے اس لیے کم عمری سے ہی ان بچوں کو دین کی بنیادی باتوں سے واقف کرانا نہایت ضروری ہے تاکہ وہ دین پر عمل کر کے دنیا و آخرت میں کامیاب ہو سکیں ۔ انہوں نے والدین سے بھی یہ اپیل کہ کہ وہ اپنے بچوں کو عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم سے بھی لازمی طور پر واقف کرائیں ۔