جے پی سی کے ممبر جناب ڈاکٹر جاوید صاحب کی ملی کونسل کے دفتر میں آمد

  • وقف ترمیمی بل 2024 پر گفتگو ، تنظیموں کی جانب سے مشترکہ میمورنڈم پیش

پٹنہ
آج مورخہ 29 اگست 2024 کو کشن گنج کے ممبر پارلیامنٹ اور جے پی سی کے ممبر جناب ڈاکٹر جاوید صاحب ملی کونسل کے ریاستی دفتر پھلواری شریف میں پہونچے اور آل انڈیا ملی کونسل کے قومی نائب صدر حضرت مولانا انیس الرحمن قاسمی اور دیگر تنظیموں کے ذمہ داروں اور موجود سیاسی و سماجی شخصیات سے وقف ترمیمی بل 2024 پر گفتگو کی ۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ ملی تنظیموں کے موقف اور وقف ترمیمی بل سے ہونے والے نقصانات کو واضح انداز میں جے پی سی کی میٹنگ میں اور حکومت کے سامنے پیش کریں گے ۔معزز ایم پی صاحب کو مختلف ملی تنظیموں کے ذمہ داروں کے دستخط کے ساتھ ایک مشترکہ میمورنڈم بھی پیش کیا گیا ، جس میں وقف ترمیمی بل میں مجوز ہ ترمیمات اور ان سے اوقاف پر پڑنے والے اثر کا تجزیہ کرتے ہوئے بل کی واپسی کا مطالبہ کیا گیا ہے اور یہ بات مضبوط انداز میں رکھی گئی ہے کہ یہ بل کسی بھی صورت میں منظور نہیں ہے ۔ اس میٹنگ میں قاری صہیب صاحب ایم ایل سی ، مولانا ڈاکٹر ابو الکلام شمسی نائب صدر آل انڈیا ملی کونسل بہار، مولانا سید امانت حسین صاحب نائب صدر آل انڈیا ملی کونسل بہار، جناب ڈاکٹر فیض احمد قادری ناظم اعلیٰ جمعیۃ علماء بہار (الف)، مولانا محمد ابو الکلام شمسی جوائنٹ جنرل سکریٹری آل انڈیا ملی کونسل بہار، مولانا مفتی نافع عارفی کارگزار جنرل سکریٹری آل انڈیا، مولانا مفتی سہیل قاسمی سابق صدر مفتی امار ت شرعیہ، جناب نجم الحسن نجمی صاحب رکن عاملہ آل انڈیا ملی کونسل، جناب محمد اعظم وارثی، سید سیف اللہ قادری ، مولانا محمد اسعد قاسمی امام جامع مسجد پٹنہ جنکشن، پروفیسر سید شمس الحسین صاحب، جناب ایڈووکیٹ خورشید صاحب، جناب ارشد عباس آزاد صاحب، مولانا ظل الرحمن قاسمی صاحب چیئر مین المسلم فاؤنڈیشن سمری بختیار پور سہرسہ، جناب محمد ارشاد حسین ، جناب ریاض علی خان، جناب محمد پرویز عالم صاحب پرنسپل مدرسہ رحیمیہ گاڑھا مدھے پورہ، جناب مولانا زاہد حلیمی صاحب مھتمم مدرسہ دار العلوم اسعدیہ کھیری باندھ بھاگل پور، جناب شاہد حلیمی صاحب سکریٹری نصرت ویلفیئر سوسائٹی بھاگل پور، جناب ظفیر احمد صاحب کٹیہار، جناب حاجی صغیر احمد صاحب کٹیہار، جناب ادیب رضا صاحب،جناب انجینئر محفوظ الرحمن صاحب، مولانا مفتی جمال الدین صاحب ،مولانا فیضان احمد صاحب ، مولانا ابو نصر ہاشم ندوی صاحب ، جناب انجینئر نجیب الرحمن صاحب، جناب قمر عالم صاحب ، محمد عادل فریدی صاحب ، قمر عالم صاحب ، امتیا ز صاحب وغیرہ شریک تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے