ممبٸی: 8 ستمبر (ہمارا پیام)
یونیفائیڈ ایجوکیشن فاٶنڈیشن کی جانب سے ایلیمینٹری اور انٹر میجیٹ ڈراٸنگ امتحان کی تیاری سے متعلق کامیاب ورکشاپ کا انعقاد عمل میں آیا۔ یہ ورکشاپ اسکالر ہاٸی اسکول و جونٸیر کالج جوگیشوری میں منعقد کیا گیا۔ جس میں 180طلباء و طالبات نے حصّہ لیا۔
تمام اساتذہ اکرام کا گل ہاۓ عقیدت پیش کرکے پرتپاک استقبال کیا گیا۔
ڈراٸینگ ورکشاپ میں افتتاحی خطاب میں یونیفاٸیڈ ایجوکیشن فاٶنڈیشن کے جنرل سیکریٹری جناب سیّد حبیب الدین سر نے کہا کہ یونیفاٸیڈ ایجوکیشن فاٶنڈیشن (UEF) تمام ہی میڈیم کے اسکولوں کے ساتھ کام کرنے لے لیے قاٸم کی گٸ ہے اور اس کو قاٸم کرنے کا مقصد یہ ہیکہ طلبہٗ اساتذہ ٗ اسکول اور والدین کے ساتھ مل اس طرح سرگرمیاں انجام دی جاٸیں کہ طلبہ کا معیار تعلیم بلند ہو اورطلبہ کا ہمہ جہت ارتقاء ممکن ہو سکے۔
اسکولوں میں لرننگ سپورٹ سسٹم قاٸم کیا جاسکے۔ طلبہ کے لیے کرٸیر گاٸیڈنس اور کاٶنسلنگ کا اہتما کیا جاسکے۔
مختلف بورڈس سے منسلک اسکول اور تمام ہی میڈیم کےاسکولوں کے ساتھ مل کر ہم کام کرنا چاہتے ہیں۔ تاکہ تمام طلبہ اساتذہ ایک دوسرے کےساتھ اپنے تجربات پیش کریں۔ ایک دوسرے کے حالات سےواقفیت حاصل کریں۔ اور اتحاد و اتفاق کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکیں۔
محترمہ ریحانہ صاحبہ نے کہا کہ ڈراٸینگ ورکشاپ وقت کی اہم ضرورت ہے جس کی مدد سے طلبہ ایلیمنٹری اور انٹرمیجیٹ امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کریں گے۔
اسکالر ہاٸی اسکول اینڈ جونٸیر کالج کے ٹرسٹی جناب محفوظ صاحب نے طلبہ کی حوصلہ افزاٸی کی اور ینیفاٸیڈ ایجوکیشن فاٶنڈیشن کے مقاصد اور سرگرمیوں کو سراہا اور اسےوقت کی اہم ضرورت کہا۔
ہمایوں شیخ صاحب نے یونیفاٸیڈ ایجوکیشن فاٶنڈیشن کے ڈراٸنگ ورکشاپ کی اہمیت و افادیت بیان کی اور انھوں نے طلبہ کی حوصلہ افزاٸی فرماٸی۔
کل پانچ بلاک بناۓ گٸے اور طلبہ کو ایلی مینٹری اور انٹرمجیٹ امتحان کے تمام مضامین سے متعلق رہنماٸی کی گٸ۔
اس ورکشاپ میں شہر ممبٸ کے تجربہ کار مشہور و معروف اساتذہ اکرام نے طلبہ کی رہنماٸی فرماٸی۔
جناب ہل سنگی مختار سرٗ جناب دھناجی کھڑے سر ٗ مہیش راٹھوڑ سر شیخ الطاف سر ٗ پردیپ نے رہنمائی فرمائی۔
تمام شریک طلبہ کو سرٹیفکٹ سے نوازا گیا۔