انجمن خیرالاسلام گرلز ہائی اسکول مدنپورہ میں اخلاقیات پر مبنی لیکچر کا اہتمام


مدنپورہ( ساجد محمود شیخ ) جمعرات ۱۹ ستمبر کو انجمن خیرالاسلام گرلز ہائی اسکول مدنپورہ میں طالبات کیلئے ایک اخلاقیات پر مبنی لیکچر کا اہتمام کیا گیا جس میں جماعت اسلامی سے وابستہ معروف اسلامی اسکالر محترمہ مدینہ انصاری نے محاسن انسانیت آزادی کی ضامن عنوان کے تحت طالبات کو خطاب کرتے ہوئے کہاحقیقی آزادی اخلاقی اقدار پر چلنے میں ہےآج ہمارا معاشرہ اخلاقی بگاڑ کا شکار ہے فحاشی اور بے حیائی عام ہے منشیات کا استعمال ہو رہا ہےمعصوم بچیوں کی عصمتیں لوٹی جا رہیں ہیں بڑے پیمانے پر ارتداد کا فتنہ سر اٹھا رہا ہے انہوں نے طالبات سے موبائل فون کے مضر اثرات سے بچنے کی تلقین کی اور اچھی صحبت اختیار کرنے پر زور دیا انہوں نے کہا کہ دوستی اچھی اور بری دونوں طرح کی ہوتیں ہیں مگر ہمیں ہمیشہ اچھی دوستی ڈھونڈنا چاہئے کیونکہ بری سنگت سے ہماری زندگی میں منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں ساتھ ہی ساتھ انہوں نے طالبات سے قرآن کریم کو ترجمہ سے پڑھنے اور اپنی زندگی میں نافذ کرنے کا مشورہ دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے