آپؐ کی تعلیمات کو اپنا کر ہی انسانیت اپنے تمام مسائل کو حل کر سکتی ہے

قصبہ علی میں جلسہ سیرت النبیؐ و مدح صحابہ سے مولانا سید محمد یونس حسینی ندوی کا خطاب

دریاآباد،بارہ بنکی(محمد مدثر):حضور اکرمؐ کی تعلیمات کو اپنا کر ہی انسانیت اپنے تمام مسائل کو حل کر سکتی ہے اور یہی وہ اسوہ حسنہ ہے جس پر عمل پیرا ہو کر مسلمان دنیا میں باوقار زندگی گزار سکتے ہیں اور آخرت میں اپنے رب کی خوشنودی کے مستحق ہو سکتے ہیں مذکورہ خیالات کا اظہار مولانا سید محمد یونس حسینی ندوی استاد جامعہ سید احمد شہید کٹولی نے انجمن فلاح المسلمین ویلفیئر سوسائٹی علی آباد کی جانب سے منعقد جلسہ سیرت النبیؐ و مدح صحابہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ آپؐ کی تعلیمات ہر زمانے اور ہر قوم کے لئے ہیں اس لئے امت مسلمہ کا یہ فرض منصبی ہے کہ محسن انسانیت کے پیغام رحمت سے دنیا کو واقف کراتے ہوئے یہ بتائیں کہ رسول ساری انسانیت کے لئے رحمت بنا کر مبعوث کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں امت کے لئے نئے نئے مسائل پیدا ہور ہے ہیں اور باطل طاقتیں اسلام اور مسلمانوں کے در پر آزار ہیں چنانچہ وقت کا تقاضہ ہے کہ مسلمان اللہ اور رسول سے تعلق کو مضبوط کریں۔
مولا نا عفان قاسمی بہرائچی نے کہا کہ حضور کی سیرت اور اور صحابہ کی زندگیم سب کے لئے نمونہ ہے صحابہ نے اپنی پوری زندگی حضور کی مرضی کے مطابق گزار یاور دین اسلام کو اللہ کے بندوں یک پہنچانے میں اپنی جانیں قربان کر دیں۔
مولانا رفیق احمد قاسمی کی صدارت و مولانا اختر ندوی کی نظامت میں ہونے والے جلسہ کا آغاز تلاوت کلام پاک و عمران علی آبادی،جنید علی آبادی اور عظیم علی آبادی کی نعت پاک سے ہوا۔
اس موقع پر مولانا اصغر مدینی،مولانا توقیر ندوی،پر دھان علی آبا د احتشام احق،معراج احمد،حافظ محمد یوسف کے علا وہ قرب وجوار کے لوگ موجود تھے۔
جلسہ کا اختتام مولانا سید محمد یونس حسینی ندوی کی دعا پر ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے