مسلم پرسنل لا بورڈ کی تحفظ اوقاف کانفرنس جھارکھنڈ کے لیے مشاورتی میٹنگ کا انعقاد

مولانا و مفتی نذر توحید مظاہری استقبالیہ کے سرپرست اور مولانا ڈاکٹر یٰسین قاسمی کنوینر ہوں گے

رانچی: 21ستمبر(پریس ریلیز)

آل انڈیامسلم پرسنل لابورڈکے زیراہتمام چھ اکتوبرکورانچی ،جھارکھنڈمیں ایک اہم تحفظ اوقاف کانفرنس منعقدہونے جارہی ہے،کانفرنس کی تیاری کے لیے کل بعدنمازمغرب جناب ڈاکٹرمجیدعالم رکن آل انڈیامسلم پرسنل لابورڈکے عالم ہاسپٹیل بریاتو،رانچی کے سمینارہال میں ایک اہم مشاورتی مجلس کاانعقادہوا۔میٹنگ میں بورڈکے مشاہدکی حیثیت سے جناب مولانا محمد ابوطالب رحمانی رکن آل انڈیامسلم پرسنل لابورڈ،ٹرسٹی ورکن شوریٰ امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ ،وچیئرمین مولاناابوالکلام آزادسنٹرپٹنہ تشریف لائے۔ اس مشاورتی نشست میں اتفاق رائے سے استاذ العلمااور مشہورعالم دین جناب مولانامفتی نذرتوحیدمظاہری رکن مسلم پرسنل لابورڈوشیخ الحدیث جامعہ رشیدالعلوم، چترا کو سرپرست منتخب کیا گیا جب کہ بورڈکی تجویزکے مطابق جناب مولاناڈاکٹریٰسین قاسمی اجلاس کے کنوینرہوں گے۔یہ بھی طے ہواکہ کانفرنس کے لیے جھارکھنڈاورجھارکھنڈکی ملحقہ ریاستوں نیز ملک بھرکی متعددشخصیات سمیت تین ہزارسے زائد علما، دانشوران ،اہل علم ورائے کودعوت نامے بھیجے جائیں۔نیزجگہ کے لیے حج بھون کے ساتھ دیگرہال اور مقامات کابھی انتظام کیا جائے گا۔اجلاس کی صدارت فقیہ العصرحضرت مولاناخالدسیف اللہ رحمانی صدرآل انڈیامسلم پرسنل لابورڈفرمائیں گے جب کہ مہمان خصوصی حضرت مولانافضل الرحیم مجددی جنرل سکریٹری مسلم پرسنل لا بورڈ ہوں گے۔

کنوینراجلاس جناب مولاناڈاکٹریٰسین قاسمی نے مزیدبتایاکہ صدربورڈاورجنرل سکریٹری بورڈکے علاوہ مسلم پرسنل لابورڈکے متعدداراکین وشخصیات کی بھی شرکت ہوگی۔کانفرنس کی تیاری کاعمل شروع کردیاگیاہے،اورمجلس استقبالیہ نے دعوت ناموں کے ارسال اوردیگرضروری تیاریوں کی شروعات کردی ہے۔

جھارکھنڈکے عوام وخواص میں اس سلسلے میں بھرپورجوش ہے اوراکابرین بورڈسمیت علماودانشوران کے خطاب کوسننے ،ان سے مستفیدہونے کے لیے بے حدولولہ وجوش ہے۔مولاناقاسمی نے خصوصی میٹنگ میں شریک ہونے والے تمام اہل علم اورسرکردہ شخصیات کاشکریہ اداکیااورجھارکھنڈکی عوام وخواص سے اپیل کی کہ بڑی تعدادمیں کانفرنس کاحصہ بنیں اورپوری یکجہتی کے ساتھ ملک کو پیغام دیں کہ وقف میں کسی بھی طرح کی دراندازی اورتبدیلی ہمیں منظورنہیں ہے۔خصوصی نشست میں جناب مولانامحمدابوطالب رحمانی رکن مسلم پرسنل لابورڈ،ٹرسٹی ورکن شوریٰ امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ وچیئرمین مولاناابوالکلام آزادسنٹر ،جناب ڈاکٹرمجیدعالم رکن مسلم پرسنل لابورڈ،جناب مولانامفتی نذرتوحیدمظاہری رکن مسلم پرسنل لابورڈ وشیخ الحدیث جامعہ رشیدالعلوم چترا،جناب ریاض شریف جنرل سکریٹری ملی کونسل جھارکھنڈ،جناب حاجی فیروزصدرراعین پنچایت ،جناب مولانانسیم انورندوی ڈائریکٹرفاطمہ گرلس اکیڈمی اٹکی،جناب مولانامنظورعالم قاسمی اٹکی،جناب مولاناڈاکٹریٰسین قاسمی،جناب مولانا محمد الیاس مظاہری ناظم اعلیٰ جامعہ عثمان بن عفان کھوری مہوا،گریڈیہہ ،مولاناصابرحسن صدرمجلس علمائے جھارکھنڈ،مولاناومفتی طلحہ ندوی جنرل سکریٹری مجلس علماجھارکھنڈ،مولاناشفیق سلفی، جناب مولاناابوہریرہ قاسمی ڈائریکٹر جامعہ صفہ ہزاری باغ ،جناب معراج عابدی،صدرگدی پنچایت ،جناب مولانااصغرمصباحی جنرل سکریٹری جمیعۃعلمائے جھارکھنڈ،مولاناشفیق آریاوی امام وخطیب اہل حدیث مسجد،مولاناطلحہ ندوی امام وخطیب مکہ مسجد،جناب عبدالعلام،ایڈووکیٹ مختارخان،ایڈووکیٹ معصوم خان،ایڈووکیٹ ممتازخان،جناب سیف الحق جنرل سکریٹری جمیعۃ العراقین،جناب ندیم خان،جناب مولانا فیضی،جناب قاری صہیب احمدرانچی سمیت اہم سماجی ومذہبی اوراہل علم واہل رائے شخصیات موجودتھیں جنھوں نے کانفرنس کوکامیاب بنانے کے لیے نہایت قیمتی آرا سے نوازا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے