کاماریڈی ٹاؤن کے جیوادان اسکول میں 6 سالہ مسلم لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت، عوامی احتجاج ، پولیس نے کیا لاٹھی چارج

کاماریڈی: 24/ ستمبر (نامہ نگار) کاماریڈی ٹاؤن میں ایک خانگی جیوادان نامی اسکول کے پی ٹی ٹیچر ناگا راجو نے 6 سالہ لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکات کی، اس واقعہ کی اطلاع پر صدر نشین بلدیہ اندوپریا چندرا شیکھر ریڈی، ارکان بلدیہ محمد سلیم الدین، محمد امجد، عمران محی الدین، محمد نذیر الدین، جمعیۃ علماء کے جنرل سکریٹری الحاج سید عظمت علی، ختم نبوت کاماریڈی کے خازن محمد عبدالواجد، محمد فیروز قائد کانگریس، محمد اکبر، آرگنائزر ضلع حج سوسائٹی کاماریڈی میر مبشر علی عامر، پی ڈی ایس یو کے آزاد ایڈوکیٹ، اے پی وی پی اور دیگر تنظیموں سے وابستہ طلباء وطالبات جیوادان اسکول پہنچ کر احتجاج منظم کیا، اسکول انتظامیہ سے اس بارے میں وضاحت طلب کرنے پر انتظامیہ کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا جس پر احتجاجی برہم ہوگئے اور احتجاج کرتے ہوئے بیٹھ گئے صدر نشین بلدیہ نے پی ٹی ٹیچر کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا، اس بات کی اطلاع کاماریڈی میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی دیکھتے دیکھتے سینکڑوں افراد جمع ہوگئے، اور حالات آپے سے باہر ہونے شروع ہوگئے اور احتجاجی اسکول میں گھنس کر توڑ پھوڑ کرنا شروع کردیا اور پتھراؤ کرنا شروع کیا، نامعلوم شخص کی پتھراؤ میں ٹاؤن سرکل انسپکٹر کے سر پر چوٹ لگ گئی اور خون بہنا شروع ہوگیا، جس پر پولیس نے لاٹھی چارج کرنا شروع کیا تو لاٹھی چارج میں احتجاجی کے علاوہ طلباء کے والدین صحافی معصوم بچے زخمی ہوگئے، نمائندہ NTV محمد الیاس الدین بھی لاٹھی چارج کا شکار ہوگئے اور انکا فون کھینچ لیا گیا، ڈی ایس پی نے فوری انکا فون حوالہ کیا، ارر ان سے معذرت خواہی بھی کی، اسی طرح روزنامہ دبنگ صحافت کے نمائندے محمد معین الدین فراز بھی لاٹھی چارج کے شکار ہوئے، اس بات کی اطلاع ملنے پر ضلع ایس ایس سندھو شرما اور ایڈیشنل کلکٹر سرینواس ریڈی یہاں پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا، احتجاجیوں سے بات چیت کی، اور کہا کہ ملزم ناگا راجو کو گرفتار کیا گیا ہے اور اس پر فوکس کے تحت مقدمہ درج کرنے کے علاوہ نئے قوانین کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، مزید کہا کہ ان پر عمر قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے، تو احتجاجیوں نے ضلع ایس پی کو بتایا کہ اس اسکول میں لڑکیوں کو اسکاٹ پہن کر آنا لازمی ہے اسی طرح لڑکے لڑکیوں کو ایک جگہ بٹھا کر پڑھایا جارہا ہے لڑکیوں کو علاحدہ طور پر کلاس رومز قائم کرنے کا مطالبہ کیا، اور اسکول کے خلاف کارروائی کرنے کا بھی مطالبہ کیا، اس پر ضلع ایس پی نے خاطی کے خلاف کارروائی کرنے کے علاوہ اسکول انتظامیہ کے خلاف ضلع کلکٹر کو رپورٹ پیش کرنے کا ارادہ ظاہر کیا، لاٹھی چارج کے خلاف احتجاجیوں نے نظام ساگر روڈ پر راستہ روکو کرنے پر ضلع ایس پی سندھو شرما نے یہاں پہنچ کر احتجاجیوں سے بات چیت کی اور احتجاج کو برخاست کرادیا، اس واقع کے خلاف کل طلباء تنظیموں نے کاماریڈی بند کی اپیل کی ہے، پولیس کی جانب سے اس خصوص میں ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ واضح رہے کہ کاماریڈی ٹاؤن میں 144 سیکشن قائم کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے