ملک و ملت کے ترجماں تم ہو
دین و سنت کے پاسباں تم ہو
دھوپ بارش میں سائباں تم ہو
میرے گلشن کے باغباں تم ہو
کون کہتا ہے امن کا دشمن
سچ میں الفت کا اک نشاں تم ہو
میں تمہیں کیسے بھول سکتا ہوں
زندگی بھر کی داستاں تم ہو
بھیک کیوں مانگتے ہو غیروں سے
خوب محنت کرو جواں تم ہو
اس سے زائد میں لکھ نہیں سکتا
مری دنیا مرا جہاں تم ہو
لوگ کہتے ہیں گل تمہیں احسن
پر حقیقت ہے گلستاں تم ہو
از قلم : افتخارحسین احسن
بانکا(بھاگل پور) بہار
رابطہ نمبر : 6202288565
ملک و ملت کے ترجماں تم ہو
دین و سنت کے پاسباں تم ہو
دھوپ بارش میں سائباں تم ہو
میرے گلشن کے باغباں تم ہو
کون کہتا ہے امن کا دشمن
سچ میں الفت کا اک نشاں تم ہو
میں تمہیں کیسے بھول سکتا ہوں
زندگی بھر کی داستاں تم ہو
بھیک کیوں مانگتے ہو غیروں سے
خوب محنت کرو جواں تم ہو
اس سے زائد میں لکھ نہیں سکتا
مری دنیا مرا جہاں تم ہو
لوگ کہتے ہیں گل تمہیں احسن
پر حقیقت ہے گلستاں تم ہو
السلام علیکم
اگر آپ اپنی غزل پبلش کرانا چاہتے ہیں تو براے کرم اس نمبر پر وہاٹس ایپ کریں! 9795293725