ہندوستان کے بزرگ اور باوقار عالم دین حضرت مولانا ندیم الواجدی صاحب ہمارے درمیان نہیں رہے۔

بہت افسوسناک خبر ہےکہ ہندوستان کے بزرگ اور باوقار عالم دین حضرت مولانا ندیم الواجدی صاحب ہمارے درمیان نہیں رہے۔انا للّٰہ وانا الیہ راجعون

یہ حادثہ اس معنیٰ کر میرے لیے بھی دُکھ کا سبب ہے کہ مرحوم مولانا ندیم الواجدی صاحب نور اللہ مرقدہ میرے عزیز ترین دوست مفتی یاسر ندیم الواجدی کے والد ہیں ۔
میں ذاتی طور پر مولانا مرحوم کی شخصیت سے بھی واقف تھا اور ان سے ملاقاتیں بھی تھیں ۔
وہ ایک بہت ہی کریم النفس اور صاحب علم و فکر عالم دین تھے، باوقار اور ملی دل و دماغ والی شخصیت!
مرحوم مولانا ندیم الواجدی نے اپنے پیچھے مفتی یاسر ندیم الواجدی جیسی اولاد کو چھوڑا ہے اس سے زیادہ سعادت مندانہ صدقہء جاریہ کیا ہوسکتا ہے ؟
تفصیلی تاثرات بعد میں پیش کروں گا،
ابھی میں اپنے اچھے دوست یاسر ندیم الواجدی کی خدمت میں تعزیت کرتا ہوں ان کے غم میں ان کے اور واجدی خاندان کے ساتھ ہوں، اللہ تعالیٰ آپ کو صبروثبات عطا فرمائے آپ کو تقویت عطا فرمائے۔
میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور سوگواروں کو قرار نصیب فرمائے ۔
اللہ تعالیٰ مولانا مرحوم کی روح کو اپنے الطافات و انعامات سے نہال فرمادے ۔ آمین

✍🏻 سمیع اللہ خان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے