بودھن میں تفہیم ختم نبوت تربیتی اجلاس۔علماء حفاظ ائمہ مساجد و باشعور طبقہ سے عقیدہ ختم نبوت کی حفاظت کے اہم پروگرام میں شرکت کرنے کی اپیل

کاماریڈی 16/ اکتوبر: خواجہ شریف مظاہری کی اطلاع کے بموجب کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے والہانہ محبت و عقیدت سے ہی ایمان باقی رہتا ہے، موجودہ دور میں نئے نئے فتنے وجود میں آکر کوئی فتنہ توحید کی جگہ شرک کی تعلیم دیتا ہے، کوئی فرقہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی نعوذ باللہ رسالت میں اپنے آپ کو شریک کرنے کی ناپاک کوشش کرتا ہے، اسلام کے صحیح عقائد بالخصوص علماء حق اہل السنۃ والجماعۃ سے حاصل کرنا انتہائی ضروری ہے، موجودہ دور کے گمراہ کن فتنوں کی چال بازیوں اور نئے فتنوں سے واقف کروانے کے مقصد سے 19 اکتوبر بروز ہفتہ عصر تا 20 اکتوبر اتوار نماز عشاء تک تربیتی مجالس بعنوان تفہیم ختم نبوت منعقد ہوں گے، جس میں علماء کرام موجودہ فتنوں کی سنگینیوں پر تفصیلی روشنی ڈالیں گے، مولانا شبیر احمد اشاعتی ناظر مجلس تحفظ ختم نبوت بودھن نے کاماریڈی مجلس تحفظ ختم نبوت کے دفتر پر ایک پریس ریلیز سے خطاب کرتے ہوئے کہا، اس موقع پر مولانا نظرالحق قاسمی، مولانا سید منظور احمد مظاہری، حافظ محمد فہیم الدین منیری، حافظ محمد عبدالواجد حلیمی، مولانا احمد اللہ، مولانا عبدالعلیم، حافظ مجاہد منہاجی نے کاماریڈی ضلع سے تعلق رکھنے والے علماء حفاظ ائمہ کرام و دینی شعور رکھنے والے احباب سے خصوصاً اور عامۃ المسلمین سے عموماً شرکت کی پرخلوص گزارش کی، واضح رہے کہ تربیتی مجالس کی صدارت حضرت مولانا ارشد علی قاسمی صاحب مدظلہ العالی سکریٹری مجلس تحفظ ختم ٹرسٹ تلنگانہ و آندھرا فرمائیں گے جبکہ یہ ورکشاپ حضرت مولانا مفتی سعید اکبر قاسمی صاحب دامت برکاتہم صدر مجلس تحفظ ختم نبوت نظام آباد کی راست نگرانی میں منعقد ہورہاہے مزید تفصیلات کے لئے منتظمین اجلاس محترم مولانا مفتی جابر صاحب اشاعتی مولانا شبیر احمد اشاعتی مجلس تحفظ ختم نبوت بودھن سے حاصل کریں۔

9010683397
9989792592

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے