حاجی پور/ نوادہ( محمد آصف عطا) نوادہ ضلع کے رجولی بلاک حلقہ کے مسئ محلہ باشندہ مشہور و معروف بمبئ ٹیلر کے مالک محمد حیدر علی مرحوم کی اہلیہ سلمہ خاتون کا سنیچر کی دیر شام انتقال پر ملال ہو گیا تھا۔جن کو آج بعد نماز ظہر سینکڑوں نم دیدہ لوگوں نے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا۔جن کا نماز جنازہ محلہ کے ہی جامع مسجد کے خطیب و امام مولانا غلام امام نے پڑھایا اور دعا مغفرت کی۔نماز جنازہ میں ادریسیہ درزی فیڈریشن کے نوادہ ضلع سکریٹری محمد فخرالدین،وارث علی گنج بلاک صدر محمد سلام عالم،ماسٹر سلطان،محمد زبیر عالم ادریسی،اعجاز عالم ادریسی،سجاد عالم ادریسی،جہانگیر ادریسی،اختر ادریسی،راجا عالم ادریسی،ببلو ادریسی،ماسٹر شاہ نواز ادریسی،رجن ادریسی،استخار ادریسی،حسنو ادریسی،اصغر ادریسی،غیاث ادریسی،ارمان ادریسی،بہادر ادریسی،یونس ادریسی،استخار ادریسی وغیرہ سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کر دعا مغفرت کی۔ان کے انتقال پر ادریسیہ درزی فیڈریشن کے بانی اور قومی صدر علی امام بھارتی،ریاستی جنرل سکریٹری راجو وارثی،ریاستی جنرل سکریٹری حاجی محمد بلال عرف پپو بھائی،ریاستی تنظیمی سکریٹری محمد جمشید عالم عرف پیارے،ریاستی تنظیمی سکریٹری محمد سفر عالم،میڈیا انچارج محمد شاہ نواز عطا وغیرہ نے گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔سلمہ خاتون کے شوہر محمد حیدر علی مرحوم نوادہ ضلع میں ادریسیہ درزی فیڈریشن کے لئے اپنے زمانے میں کافی محنت کی تھی۔انکے پسماندگان میں چار بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں۔سلمہ خاتون نہایت ہی نیک،خوش اخلاق،نماز،روزہ کی پابند خاتون تھیں۔انکے انتقال سے محلہ کے ہر فرد غم زدہ ہیں۔مرحومہ کی مغفرت کے لئے قارئین حضرات سے دعا کی درخواست ہے۔