بروز جمعہ بتاریخ 18اکتوبر 2024 بوقت شام 5بجے بمقام ویمنز سینٹر زویا ہائٹ امرت نگر ممبرا میں شریف سید سر( ریاستی صدر آئیٹا) کی زیر صدارت ایک شاندار تہنیتی جلسہ منعقد کیا گیا۔
بطور مہمان خصوصی سید زاہد علی سر با نفس نفیس جلوہ افروز تھے علاوہ ازیں دیگر مہمانان خان الیاس داؤد سر نعیم احمد انصاری سر سید جاوید سر( سی آر سی ) مشتاق پٹھان سر ( سی آر سی) نے شرکت فرما کر جلسہ کی شان کو دوبالا کیا۔
حسب روایت آغاز تلاوت کلام پاک کی آیت سے ہوا عرفان سر نے مخرج کی ادائیگی سے انتہائی خوبصورت تلاوت کی۔آئیٹا ممبرا کا تعارف یونٹ صدر اسلم سر نے مختصر لیکن جامع پیش کیا۔
نعیم انصاری سر نے مختصراً پیشہ مدرس کی افادیت گوش گذار کی۔سید زاہد نے کامیاب معلم بننے کے نکات بتائے اور خوف خدا اور خوف افسران کا فرق بتایا نیز وقت کی پابندی پیشہ سے مخلصی مافی الضمیر کا برجستہ و اعلانیہ اظہار خصوصاً مائک کے ذریعہ تقریر کا فن کیسے موثر ہو اس ضمن میں کچھ واقعات بیان کئے۔مشتاق پٹھان سر نے وقت کی اہمیت کو اجاگر کیا اور بتایا کہ اساتذہ خود کو ٢٤ گھنٹہ ڈیوٹی پر سمجھیں اور جماعت میں تدریسی عمل پر توجہ دیں اور دفتری کام کاج دفتر میں کریں۔نو منتخب اساتذہ کی گل پوشی سے قبل تمام چالیس اساتذہ نے اپنا تعارف پیش کیا۔
صدارتی خطبہ میں سید شریف سر نے ریاست مہاراشٹر میں ١٨٥٠ اساتذہ کا تقرر میں آئیٹا کے مرکزی و بنیادی کردار کی تفصیلات بتائیں اور آئیٹا معلم کی کردار سازی اور ہمہ گیر نشوونما کس طرح ہو نیز صلاحیتوں کا مثبت سمت میں استعمال کس طرح ہو اس کا جامع خاکہ پیش کیا اور دلوں سے خوف دور کرنے اور ہر طرح کی مدد کرنے کا وعدہ کیا۔
مبین سر نے عاجزانہ و مخلصانہ انداز میں شرکائے جلسہ کا شکریہ ادا کیا اور پروگرام کی کامیابی میں نوید سر کا مہذب و شائشتہ انداز شیرینی و لطافت سے پر الفاظ اور اشعار کی مناسب آمیزش گویا نظامت نے جلسہ کو کامیاب بنانے میں صدفی صد رول ادا کیا۔
چالیس اساتذہ کی تہنیت اور عشائیہ آسان نہیں ہوتا لیکن خلوص نیت اور خندہ پیشانی و پر سکون انداز میں مبین سر جنید سر اظہر سر نوری مس زیب النساء مس گلفروز مس یعقوب سر اور مصطفیٰ سر نے انتھک محنت اور زیب النساء مس نے مہمانان کی مؤثر تقاریر سے متاثر ہوکر فرط مسرت سے اپنی زندگی طلباء وطالبات کے لئے وقف کرنے کا اعلان کیا۔
جلسہ کے اختتام کے بعد آئیٹا ممبرازون نے ایک پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا۔