ممبئی: 20/اکتوبر (پریس ریلیز)
جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے انتخاب بتاریخ ۶/اکتوبر 2024ء میں آئندہ میقات کے لئے نومنتخب صدر مولانا حلیم اللہ قاسمی نے ریاستی مجلس عاملہ کی تشکیل کی،جس کا پہلا اجلاس آج بتاریخ 20/اکتوبر 2024بروز اتوار جمعیۃ علماء مہاراشٹرکے ریاستی دفتر (واقع امام باڑہ کمپاؤنڈ)ممبئی میں زیر صدارت مولانا حلیم اللہ قاسمی صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر منعقد ہوا۔جس میں پورے صوبہ سے ارکان عاملہ اور مدعوئین خصوصی نے شرکت کی۔
اجلاس کا آغاز قاری محمد ادریس انصاری(پونے) کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔
ایجنڈا نمبر ۱/ کے تحت جملہ ارکان عاملہ و مدعوئین خصوصی نے اپنا اپنا تعارف پیش کیا۔
ایجنڈا نمبر ۲/ کے تحت دستور اساسی جمعیۃ علماء ہند کی دفعہ 36(الف) کے ضمن میں صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر مولانا حلیم اللہ قاسمی نے بمشورہ ارکان مجلس عاملہ مفتی محمد یوسف قاسمی کو جنرل سکریٹری نامزد کیا۔
دیگر امور باجازت صدر کے تحت مولانا حلیم اللہ قاسمی نے یہ موضوع اٹھایا کہ مندروپ(شولاپور) میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی اراضی کی چہار دیواری کا ایک حصہ منہدم ہوگیا ہے،جس کو از سر نو بنانے کی ضرورت ہے،اس کی منظوری دیتے ہوئے مجلس عاملہ کے اراکین نے اس قطعہ اراضی پر اسکول،اسپتال جیسے چیریٹیبل ادارے کے قیام کے لئے مولانا حلیم اللہ قاسمی (صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر)کی سربراہی میں ایک پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی،جو عنقریب وہاں جا کر محل وقوع اور امکانات کا جائزہ لے کر اپنی سفارش مرتب کرے گی۔
ا جلاس کے شرکاء میں مولانا حلیم اللہ قاسمی، مولانا محمد عارف عمری،قاری محمد ادریس انصاری،مفتی محمد ہارون ندوی،قاری عبد الرشید حمیدی، مولانا اشتیاق احمد قاسمی، قاری محمد یونس چودھری،حافظ عظیم الرحمٰن صدیقی،مولانا زبیر احمد صدیقی،مولانا محمد اسید قاسمی،مفتی حفیظ اللہ قاسمی،حافظ محمد عارف انصاری،مولانا عبد الصمد قاسمی،مفتی محمد اسماعیل قاسمی،مولاناعبد القیوم قاسمی،مشتاق احمد صوفی،مفتی عمران احمد قاسمی،مفتی مرزا کلیم بیگ ندوی،مولانا نصر اللہ حسینی سہیل ندوی،حافظ شیر خان،سراج الدین خان،مولانا عبد القیوم قاسمی،مفتی افضل حسین قاسمی،مولانا محمد اسماعیل قاسمی،مفتی لئیق احمد قاسمی،حمید اللہ اجمعین شیخ،حاجی محمد قریش صدیقی،مولانا محمد سرور مظاہری،مفتی محمد اصغر کھوپٹکر،مولانا شکیل احمد قاسمی،گلاب بھائی مجاور،مفتی محمد اسلم قاسمی وغیرہ قابل ذکر ہیں۔