کاماریڈی 21/ اکتوبر (نامہ نگار) عازمین حج 2025 کے لئے منتخب عازمین سے ₹ 1,30,300 کی پیشگی حج مصارف کی پہلی قسط کی رقم 21 اکتوبر 2024 مقرر تھی، ریاستی حج کمیٹی نے کہا کہ ہمیں ریاستی حج کمیٹیوں، مختلف تنظیموں اور افراد کی طرف سے متعدد درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں حج کی اس پیشگی رقم کو جمع کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کی درخواست کی گئی ہے، لہذا حج کمیٹی آف تلنگانہ نے فیصلہ کیا کہ ایڈوانس حج مصارف کی رقم جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر کی رات تک بڑھا دی گئی ہے، عازمین حج پہلی قسط کی ادائیگی کیلئے حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائیٹ یا حج سویدھا ایپ سے استفادہ کرسکتے ہیں، پہلی قسط کی ادائیگی کے بعد عازمین حج کو درخواست فارم کی کاپی، پاسپورٹ کی زیراکس اور میڈیکل فٹنس سرٹیفکٹ ریاستی حج کمیٹی کے پاس جمع کرانا ہوگا، نیز اگزیکیٹیو آفیسر شیخ لیاقت حسین نے کہا کہ عازمین حج کو ٹیلیگرام ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنا چاہئے اور ٹیلیگرام چینل سے وابستہ ہوجائیں جس سے سفر حج کے دوران مدد ملے گی، حج کمیٹی آف انڈیا ٹیلیگرام چینل کے ذریعہ حج انتظامات کی تفصیلات پیش کرتی ہے۔ حج ٹیلیگرام چینل سے وابستہ ہونے کیلئے عازمین تلنگانہ حج کمیٹی سے فون نمبر 040-23298793 پر ربط قائم کرسکتے ہیں، عازمین حج پیشگی حج رقم جمع کرانے اور متعلقہ ریاستی حج کمیٹی کو دستاویزات جمع کرانے دونوں کے لئے اس آخری تاریخ پر عمل کریں، بصورتِ دیگر ان کی حج نشستیں منسوخ ہوجائیں گی، مزید رہبری ورہنمائی کے لئے ضلع کاماریڈی واطراف واکناف کے عازمین حج 2025 دفتر ضلع حج سوسائٹی کاماریڈی میر مبشر علی عامر نزد راجا زیراکس روبرو نیو بس اسٹانڈ کاماریڈی سے اوقات کار 10 تا 5 بجے حاصل کریں۔ 9959444430