شیواجی نگر اُردو ایم پی ایس نمبر 1 کے طلباء نے ضلعی کشتی مقابلوں میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ ے

4 طلباء محکمہ جات اور 2 طلباء فائنل راؤنڈ میں کامیاب ہوئے

کامیابی کے سفر میں عزم اور محنت کی کشتی سب سے بالاتر ہوتی ہے، بچوں نے اس کا ثبوت پیش کیا: اسماعیل ابراہیم (صدر مدرسہ ، شیواجی نگر اُردو نمبر 1)

شیواجی نگر اُردو ایم پی ایس نمبر 1 کے طلباء نے ضلعی سطح پر منعقدہ بی ایم سی کے زیر اہتمام کشتی مقابلوں میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکول کا نام فخر سے بلند کیا۔ اسکول کے چار طلباء( فرمان بابو خان، ارمان بابو خان، رضی اللّٰہ خان، اویس نصرالدین خان) نے محکمہ جاتی سطح پر اوّل پوزیشن حاصل کی، جبکہ دو طلباء(فرمان بابو خان، رضی اللّٰہ خان) نے فائنل راؤنڈ میں بالترتیب اوّل اور سوّم مقام حاصل کیا۔

یہ مقابلے ضلعی سطح پر مختلف اسکولوں کے درمیان منعقد کیے گئے تھے، جہاں طلباء کی جسمانی مہارت، عزم اور مقابلہ کرنے کی صلاحیت کا بھرپور امتحان لیا گیا۔ ان مقابلوں میں ہمارے طلباء کی محنت اور تربیت کی جھلک نمایاں طور پر دیکھی گئی۔

اسکول انتظامیہ نے اس شاندار کامیابی پر طلباء کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی اور انہیں مستقبل میں بھی اسی لگن کے ساتھ آگے بڑھنے کی ترغیب دی۔ والدین اور اساتذہ نے طلباء کی مسلسل محنت اور کامیابی کو خوب سراہا۔ طلباء کی کلاس ٹیچرز شبنم شوکت اور شبینہ منصور نے بچوں کی محنت اور اس بڑی کامیابی کو خوب سراہا اور مستقبل میں بھی یہی طرز پر کوششیں کرتے رہنے کی تلقین کی۔ اسکول کے صدر مدرسہ نے بھی خوشی کا اظہار کیا اور بچوں کو ڈھیروں دعائیں دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے