ایمن فاؤنڈیشن کے زیراہتمام دینی و اصلاحی پروگرام کا انعقاد

5 نومبر بروز منگل سماج اور معاشرے کے اندر پھیلی ہوئی اعتقادی عملی اخلاقی اور سماجی برائیوں کی اصطلاح کے لئے ، موضع دوپھڑیا پوسٹ مینا ضلع سدھارتھ نگر یوپی میں ایک دینی و اصلاحی و تربیتی پروگرام کا انعقاد گاؤں کی جامع مسجد کیا گیا ماشاء اللہ سامعین کی اچھی تعداد موجود تھی
ناظم اجلاس فضیلۃ الشیخ جناب ضمیر احمد مکی حفظہ اللہ نے اجلاس کی افادیت کو اجاگر کرتے ہوئے لوگوں کو علماء کے خطاب کو سن کر اس پر عمل کرنے پر بھی زور دئے ،
تلاوت کلام پاک حافظ عبدالرحمن ریانی صاحب پیش کئے اور حمد باری تعالیٰ مولانا محمد جمال اجمل صاحب کی زبانی سنی گئی اور نعت نبی صلّی اللہ علیہ وسلم جناب توفیق گلزار توحیدی صاحب کی مترنم آواز سے سامعین کو محظوظ کر رہے تھے ، ‌
فضیلۃ الشیخ جناب شمشیر یوسف مدنی حفظہ اللہ نے نکاح کو آسان بنائیں موضوع پر بہت ہی دلنشیں انداز میں خطاب فرماتے ہوئے لوگوں سے اپیل کئے کہ آپ لوگ دین دار اور نیک صوم صلوۃ کی پابند لڑکیوں سے بغیر جہیز کی شادی کر کے قوم کی عمر دراز ہوتی بچیوں کو فتنے سے بچائیں سنت طریقے شادی کریں دین اسلام ایک آسان دین ہے تو شادی میں بھی آسانی پیدا کرنی چاہیے،
ان کے بعد آئی پلس ٹی وی اور ممبئی مہاراشٹرا کے داعی و مبلغ فضیلۃ الشیخ سرفراز فیضی حفظہ اللہ صلہ رحمی کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے رشتوں کی اہمیتوں کو بہت تفصیل سے بیان کئے انہوں نے بتایاکہ کہ کسی بھی حال میں رشتوں کو ٹوٹنے نہیں دینا چاہئے ہمارے یہاں شادی بیاہ کے موقع پر چھوٹی چھوٹی باتوں پر ناراض ہو کر لوگ رشتوں کو توڑ دیتے ہیں ، قطع رحمی کرنے والوں سے اللہ بھی ناراض رہتا ہے ، لوگ بہت دلجمعی کے ساتھ ہاں میں ہاں ملاتے ہویے موصوف کا خطاب سن رہے تھے
اخیر میں مولانا ضمیر احمد مکی صاحب دعائیہ کلمات کے ساتھ مجلس کے اختتام کا اعلان کیے الحمد للّٰہ یہ پروگرام کامیاب رہا ، جناب ہدایت اللہ شمسی ، رفیع اللہ فیضی محمد اجمل ، ارشد اقبال ، شکیل احمد، احسان اللہ ، رضی الدین ، ماسٹر زبیر اور بھی بہت سے سامعین کے ساتھ ساتھ سامعات کی اچھی خاصی تعداد موجود رہی،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے