سلام ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی جانب سے منعقد سیرت النبی مدنی زندگی کے عنوان پر تحریری مسابقہ میں جامعۃ الفاروق الاسلامیۃ کے طلباء کی نمایاں کارکردگی

سابقہ روایات کے مطابق امسال بھی سلام ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی تلسی پور کی جانب سے سیرت النبی مدنی زندگی کے عنوان پر تاریخ اکتوبر ایک تحریری مسابقہ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ضلع بلرام پور و سدھارتھ نگر کے بائیس مدارس کے تقریبا 600 طلباء نے شرکت کی اور عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تاریخ 4 نومبر بروز سوموار کامیاب طلبہ و طالبات کے مابین انعامات اور اسناد تقسیم کیے گئے نمایاں کارکردگی کرنے والے طلباء کو گرا نقدر انعامات سے نوازا گیا اور تقریبا سو طلباء کو بھی تشجیحی انعامات سے نوازا گیا اس مسابقے میں پہلی پوزیشن جامعہ الفاروق الاسلامیہ کے ایک طالب علم ذبیح اللہ عبداللہ نے حاصل کی ، جامعہ الفاروق الاسلامیہ سے سولہ طلبہ مسابقہ میں شرکت کی اور تقریباً سبھی نے ٹاپ 50 میں مقام حاصل کیا اور الحمد للہ سبھی کو اچھے انعامات سے نوازا گیا طلبہ کی نمایاں کارکردگی پر منتظمین جامعہ و اساتذہ جامعہ بچوں کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں اور ان کے روشن مستقبل کے لیے دعا کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے