مدرسہ رحمانیہ پہانی میں جلسہ تقسیم انعام، نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے 40 طلبا انعام و اکرام سے نوازے گئے

پہانی (ہردوئی)
آج بتاریخ 7نومبر بروز جمعرات مدرسہ رحمانیہ پہانی میں جلسہ تقسیم انعام کے نام سے ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا
جس میں تقریبا 40 طلبہ نے نمایاں پوزیشن حاصل کی ان طلباء کو مدرسہ ہٰذا کی جانب سے حوصلہ افزائی کے طورپر ٹرافی سے نوازا گیا
انعام حاصل کرنے والے طلبہ میں درجہ حفظ میں بطور خاص محمد فیضان ابن محمد یاسین گرام کھانڈا کھیرا۔ محمد مصعب ابن محمد معین خان انصار گنج قصبہ پہانی-محمد سعود ابن نور احمد انصار گنج قصبہ پہانی محمد اضیف خان ابن اچھن خان محبوب پوروہ پہانی عبد المؤمن۔ یونس پہانی محمد حزیفہ ابن حکیم نور محمد محلہ کوٹ کلاں پہانی۔ محمد حسنین ابن مفتی أحسن قاسمی ابوطلحہ ابن مولانا محمد جمیل صاحب لوہانی پہانی محمد ریحان ابن محمد اشفاق بجھوامحمدعامرابن نعیم الدین پہانی محمد ابراہیم ابن محمد یونس پہانی عبدالرحمن ابن منشی اقبال صاحب پہانی محمد عمر سجا دعبداللہ نگر محمد کامران ابن ظہیر احمد پہانی محمد ارمان ابن محمد سہیم خان پہانی۔
اسکے علاوہ پرائمری درجات میں انعام یافتہ طالب علم درجہ اطفال میں محمد عامر ابن محمد یعقوب حسیب مؤ محمد خضر ابن لئیق محلہ چھپی ٹولہ پہانی زینب بنت اسحاق پہانی درجہ اول میں عافیہ بنت محمد شفیع پہانی محمد دانش ابن محمد یعقوب حسیا مؤ محمد دلشاد ابنِ نظام الدین برگاوا۔ محمد عبداللہ ابن محمد عطاءاللہ قاسمی پہانی۔ درجہ دوم میں محمد دانش ابن محمد لعل محمد بھدورا محمد نورین مبین خان محبوب پوروہ محمد توقیر ابن محمد صغیر پہانی درجہ سوم میں محمد ریحان اشفاق بجھوا محمد حزیفہ ابن مولانا محمد رئیس دہلیا محمد ارمان ابن محمد جمن پہانی درجہ چہارم میں محمد سہیل ابن محمد شریف عبداللہ نگر محمد انسا ابن محمد انیس چاندنی بنت جمن پہانی۔ درجہ پنجم میں محمد حماد ابن محمد طارق پہانی محمد احمد ابن حاجی کلیم الدین پہانی ذکری بنت محمد طیب پہانی
پروگرام کے کنوینر رہے مدرسہ ہٰذا کے ناظم مولانا عطاء اللہ قاسمی نے اپنے بیان میں علمی موتی بکھیرتے ہوئے ؛؛فرمایا نمایاں کامیابی حاصل کرنے کیلئے سخت محنت شرط ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ جن لوگوں نے سخت محنت کی اور تخلیقی کام کئے، وہ دنیا میں مقبول ہوگئے۔ انہیں نمایاں کامیابی ملی اور دنیا آج بھی ان کا نام لیتی ہے۔ طالب علمی کے دور میں امتحان میں نمایاں نمبروں سے کامیابی پانا سب سے اہم ہوتا ہے اور یہ اسی وقت ممکن ہے جب سخت محنت کی جائے، اسباق کو ازبر کیا جائے؛؛
اسکے علاوہ مفتی احسن صاحب نے بھی اپنی قیمتی نصیحتوں سے بچوں کو سرفراز فرماتے ہوئے جمعیت علماء پہانی کے صدر مولانا عطاء اللہ قاسمی کی کوششوں اور کاوشوں پر بھی روشنی ڈالی اور انکی خدمات کو خوب سراہا
شرکاۓ جلسہ۔ مولانا محمد زعیم الاسلام قاسمی۔ مولانا محمد معین الدین قاسمی۔ مولانا محمد نوشاد صاحب قاری محمد ارشد صاحب حافظ محمد اسلام صاحب ماسٹر محمد معراج صاحب ماسٹر محمد انوارالحق صاحب مفتی محمّد أحسن صاحب قاسمی مولوی محمد أنس صاحب منشی محمد اقبال صاحب مبین خان محمد یعقوب صاحب کے علاوہ طلبہ کے والدین کثیر تعداد میں شریک رہے اخیر میں نائب ناظم مولانا محمد زعیم الاسلام قاسمی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا
اسکے علاوہ شریک ہونے والے مہمانوں نے بھی اپنے تاثرات پیش فرمائے اور فرمایا قوم وملت کو اس وقت ایسے مدرسے مطلوب ہیں جہاں طلبہ پر دل وجان سے محنت کی جاتی ہو طلبہ کے جذبات کو ذہن میں رکھا جاتا ہوں یقیناً یہ پروگرام اس بات پر شاہد ہے کہ مدرسہ کے ناظم مولانا عطاء اللہ قاسمی اور انکے ہمراہ انکے تمام اساتذہ کی گھٹی میں یہ بات پڑچکی ہے کہ قوم کے بچوں کو کامیاب کرکے کی ہی دم لینا ہے
مدرسہ کے اس نظام کو دیکھتے ہوئے بے ساختہ بس دل سے مدرسہ کیلئے دعا نکلتی ہے کہ خدا تعالیٰ مدرسہ کو خوب ترقی عطاء فرمائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے