رحمت خاص تری مجھ پہ اے رحمان رہے
تیرے محبوب کی تعریف کا رجحان رہے
مہکا مہکا سا مری فکر کا ایوان رہے
نعت گوئی کانیا ذہن میں عنوان رہے
آپ کی نعت مقدس ہی رقم کرتا رہوں
"کشتہِ عشقِ محمد کی یہ پہچان رہے”
مرے سرکار عریضہ یہ مرا کرلیں قبول
نسل در نسل مری یوں ہی ثنا خوان رہے
مرے اشعار جو ممدوح مکرم سن لیں
بعداس کے نہ کوئی قلب میں ارمان رہے
نعت گوئی میں کریں چشم کرم یہ آقا
میرا محتاط قلم اور قلم دان رہے
یہ معظم کی تمنا ہو مکمل آقا
آپ کی نذر مرا نعتیہ دیوان رہے
✍️ معظم ارزاں شاہی دوست پوری
قصبہ دوست پور ضلع سلطان پور(یوپی) انڈیا
7309733198📲