تاج العارفین، محمد رفیع، محمد تاج الدین و قومی اساتذہ تنظیم کے اراکین کی ولیمہ میں شرکت
مظفر پور، 13/ نومبر (وجاہت، بشارت رفیع) قومی اساتذہ تنظیم کے رکن مجلس عاملہ جناب نسیم اختر کی اہلیہ کے بھائی محمد عامر ولی شادی کے مبارک بندھن میں بندھ گئے ہیں، ان کا نکاح لکھنؤ اتر پردیش میں سیدہ عظمی پروین بنت سید ذوالفقار احمد کے ساتھ اسلامی طور طریقے کے مطابق انجام پایا، بعدازاں پرتکلف دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا گیا، دعوت ولیمہ کا اہتمام رامباغ واقع حاجی خدا بخش اپارٹمنٹ میں کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں قومی اساتذہ تنظیم کے ذمہ داران، اساتذہ کرام، علماء عظام اور سماجی و ملی شخصیات نے شرکت کی، اس موقع پر خاص طور سے قومی اساتذہ تنظیم کے صوبائی صدر جناب تاج العارفین شریک ہوئے اور انہوں نے نو عروس جوڑے کو مبارکبادی کے ساتھ دعاؤں سے نوازا، اس موقع پر قومی اساتذہ تنظیم کے ریاستی کنوینر محمد رفیع نے دولہا و دلہن کی کامیاب و خوشگوار ازدوجی زندگی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ شادی ایک ایسا خوبصورت سفر ہے جسے کامیابی سے گزارنے کے لیے صبرو تحمل، پیارو محبت اور سمجھداری کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایک کامیاب شادی میں بہت سے پہلوؤں کو مد نظر رکھنا پڑتا ہے۔ قرآن شادی جیسے بندھن کی حمایت کرتا ہے اور ان تمام حقوق اور اقدارکی وضاحت کرتا ہے۔ دعوت ولیمہ میں قومی اساتذہ کے تنظیم کے رکن مجلس عاملہ جناب نسیم اختر نے تمام مہمانوں کا شاندار استقبال کیا اور عشائیہ کا اہتمام کیا گیا، ان کے ساتھ ساتھ ان کے تمام رشتہ دار اور قومی اساتذہ تنظیم کے رکن جناب محمد سجاد اور جناب حافظ محمد رضوان اللہ مہمانوں کی خدمت میں پیش پیش رہے۔ قومی اساتذہ تنظیم کے صوبائی سیکرٹری جناب محمد تاج الدین قاسمی، ارکان مجلس عاملہ جناب محمد رضوان، جناب رضی احمد، جناب محمد امان اللہ، جناب محمد وقار عالم، جناب محمد حماد، جناب شمساد احمد وغیرہ دعوت ولیمہ میں شریک ہوئے اور دولہا دلہن کو اپنی دعاؤں سے نوازا۔ اخیر میں جناب نسیم اختر نے آئے ہوئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔