تحفظ آئین ہند و قومی یکجہتی کانفرنس کی کامیابی کے لئے احمد اشفاق کریم کو قومی اساتذہ تنظیم کی مبارکباد

کانفرنس میں آئے جم غفیر سے یہ ثابت ہو گیا کہ بہار کا مسلمان اپنے حقوق کے لئے بیدار ہیں : ڈاکٹر احمد اشفاق کریم

پٹنہ، 24/ نومبر، پٹنہ کے باپو سبھا گار میں جمعیتہ علماء بہار کے زیر اہتمام تحفظ آئین ہند و قومی یکجہتی کانفرنس کا کامیاب انعقاد ہوا۔ کانفرنس کی صدارت صدر جمیعت علماء ہند امیرالہند مولانا سیّد ارشد مدنی نے فرمائی۔ پورے بہار سے آئے ہوئے شرکاء سے پٹنہ کی سڑکیں اور گلیاں تنگ پڑ گئیں۔ اس کامیاب سیمینار کے انعقاد اور بہتر انتظامات کے لئے قومی اساتذہ تنظیم بہار کے وفد نے استقبالیہ کمیٹی کے صدر، سابق ایم پی، چانسلر الکریم یونیورسٹی، ڈائریکٹر کٹیہار میڈیکل کالج کٹیہار ڈاکٹر احمد اشفاق کریم سے مل کر مبارکباد پیش کیا۔ وفد میں قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی کنوینر و آزاد صحافی محمد رفیع کے ساتھ سیکریٹری محمد تاج الدین، ریاستی مجلس عاملہ کے رکن نسیم اختر، ڈھاکوی اکیڈمی آف انڈر گریجویٹ لرننگ کے ڈائریکٹر منہاج ڈھاکوی، زیدی حسن آزاد اور محمد ربانی منہاج وغیرہ شامل تھے۔ ڈاکٹر کریم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے جناب رفیع نے کہا کہ مولانا ارشد مدنی ملت کا درد رکھنے والے جرأت مند شخصیت کانام ہے ان کی تقریر ایوان حکومت کی دہلیز پر دستک دیتی ہے اور حکومت کو متنبہ کرنے کام کرتی ہے جناب اشفاق کریم صاحب نے بہار کی عوام کو یہ موقع عنایت فرمایا کہ امیرالہند بہار کی سرزمین پر تشریف لائے۔ جناب کریم صاحب نے قومی اساتذہ تنظیم کے وفد کو بتایا کہ مولانا ارشد مدنی 82 سال کی عمر میں قومی و ملی کاموں میں مسلسل سرگرم رہتے ہیں اور ملک کے گوشوں گوشوں میں جاکر لوگوں کو ملک کے دستور کی حفاظت اور قومی و ملی اتحاد کی دعوت دیتے ہیں۔ ہم لوگوں کو اس سے سبق لینا چاہیے اور قوم و ملک کے مفادات متحرک ہوکر کام کرنا چاہئے۔ جناب اشفاق کریم نے مزید کہا کہ جمیعت علماء ہند کی اس کانفرنس میں آئے ہزاروں لوگوں کی جم غفیر سے یہ ثابت ہوگیا کہ بہار کی عوام اپنے حقوق کے لئے بیدار ہو رہی ہے اور جمیعت علماء اور امیرالہند مولانا سیّد ارشد مدنی کی قیادت پر یقین رکھتی ہے۔ قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی سیکریٹری جناب محمد تاج الدین نے کہا کہ جمیعت علماء ہند ملک کی واحد تنظیم ہے جس نے ملک کو آزاد کرانے میں قائدانہ کردار ادا کیا اور ملک کو آزاد کرایا۔ آزادی کے بعد ملک میں سیکولر نظام حکومت کا قیام اور سیکولر آئین جمیعت علماء کے اکابرین کی ہی دین ہے۔ آج بھی صدر مولانا سیّد ارشد مدنی ملک وملت کی عظیم قیادت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔ مسلمانوں کو اپنی مخلص قیادت کا مضبوطی سے ساتھ دینا چاہئے۔ منہاج ڈھاکوی نے ڈاکٹر احمد اشفاق کریم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی محنت رنگ لائی اور باپو سبھا گار میں ہزاروں کی بھیڑ جمع ہو گئی، لوگ سڑکوں اور گاندی میدان میں بیٹھ کر ایل اے ڈی پر ہی حضرت مولانا ارشد مدنی کی تقریر سنتے رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے