غزل: رنگ پھیکے پڑ گئے تصویر کے

کیا دکھا دیں اپنا سینہ چیر کے
ہم نہیں خواہاں کسی جاگیر کے

بو الہوس کرنی چھپانے کے لیے
تذکرے کرتے ہیں رانجھا ہیر کے

ترجمانی کرتے کرتے وقت کی
”رنگ پھیکے پڑ گئے تصویر کے“

ڈال دیتے ہیں جو اہل دل نظر
نوشتے بھی مٹتے ہیں تقدیر کے

روح کی تسکین پائیں گےضرور
جو ہیں پیروکار سچے پیر کے

درس گاہیں آپ بنوادیں جناب
ہیں جوگرویدہ بہت تعمیرکے

وہ رہائی پا نہیں سکتے جناب
جوہیں قیدی زلف کی زنجیرکے

مبتدی شعراءکے بھی تیورہیں یہ
جیسے ہوں استاد غالبؔ میرؔ کے

آج بھی محفوظ ہیں اے بےوفا
کچھ نمونےتیری اس تحریر کے

خالق ومالک کی قدرت دیکھئے
ہیں بہت سے فائدے انجیر کے

اے معظؔم کام کیجے وقت پر
ہم نہیں قائل کبھی تاخیر کے

✍️: معظؔم ارزاں شاہی دوست پوری
قصبہ دوست پور ضلع سلطان پور
یوپی
📲7309733198

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے