ادرس فاؤنڈیشن کے زیراہتمام خواتین کا اصلاحی پروگرام 

شمالی بہار کےمعروف و مشہور ادارہ جامعہ فاطمة الزہراء ململ مدھوبنی میں ھیلپ ادرس فاؤنڈیشن کے زیراہتمام بعنوان "ہمارا معاشرہ ہماری ذمہ داری” ایک شاندار پروگرام ہوا جس میں ڈاکٹر اسماء زہراء ممبر مسلم پرسنل لابورڈ ، زینت مہتاب ممبر مسلم ویمن اسوسی ایشن ، ممدوحہ ماجد نایب صدر مسلم ویمن اسوسی ایشن اور ڈاکٹر شہلا ممبر مسلم ویمن اسوسی ایشن صاحبہا بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہوئیں ، عمیدة الجامعہ محترمہ صدف اقبال فیضی صاحبہ نے اپنے خوبصورت استقبالیہ سے مہمانان اور سامعین کا پروز استقبال کیا۔ تمام مہمان خواتین نے اصلاحی پہلو پر اہم روشنی ڈالی ، دینی و عصری علوم کے حصول پر خصوصی توجہ دلائی ، الحمدللہ جامعہ فاطمة الزہراء ململ کے ذمہ داران لائق شکر وامتنان ہے کہ اس طرح کے پروگرام کا انعقاد وقتاً فوقتاً کرتے رہتے ہیں تاکہ خواتین کے ساتھ جامعہ کی طالبات کو بھی استفادہ کا موقع ملتا رہے ۔ واضح رہے کہ اس موقع پر نظامت کے فرائض جامعہ کی باصلاحیت معلمہ خوشبودہ پروین فاطمی نے انجام دی جبکہ ترانہ جامعہ صباپروین عربی پنجم نے پیش کیا اور شیبہ ودرخشاں نے اپنے خوبصورت انداز میں تلاوت مع ترجمہ سے حاضرین کےقلوب کو مجلی و مصفی کیا ، اس پروگرام میں ململ و مضافات ململ کی خواتین نے کثیر تعداد میں دلچسپی کے ساتھ شرکت کی اس موقع پر جامعہ کی معلمات کے ساتھ محترمہ اختر جہاں ، محترمہ کہکشاں نور بھی موجود تھیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے