انجمن خیر الاسلام گرلز ہائی اسکول مدنپورہ میں جشنِ آزادی کا تزک و احتشام سے منایا گیا

مدنپورہ (ہمارا پیام)
انجمن خیر الاسلام گرلز ہائی اسکول مدنپورہ میں ۷۹ ویں یوم آزادی کا جشن بڑے جوش وخروش سے منایا گی اعلی الصبح آٹھ بجے رسم پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی قومی پرچم کو سلامی دینے کے بعد راشٹریہ گیت جن گن من اور قومی ترانہ سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا طالبات نے گایا طالبات نےاردو ہندی مراٹھی اور انگریزی زبانوں میں جنگ آزادی پر تقاریر کی اور آزادی کی لڑائی میں حصہ لینے والے مجاہدین آزادی کے کارنامے بیان کئے اور ان کی قربانیوں کا یاد کیا اُردو ہندی مراٹھی اور انگریزی زبانوں میں حب الوطنی کی نظمیں اور گیت گائے طالبات نے ڈرامے اور مونو ایکٹنگ کے ذریعے حب الوطنی کا اظہار کیا طالبات نے ماحولیات کے تحفظ کے لئے ڈرامے پیش کئے آخر میں اسکول کی پرنسپل مومن قیصر جہاں نے اساتذہ اور طالبات کو یوم آزادی کی مبارکباد دی انہوں نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج ہم آزادی کی ٧۹ ویں سالگرہ منا رہے ہیں ہمیں آزادی کا مطلب جاننا چاہیئے اور اس کی قدر و قیمت سے روشناس ہونا چاہئے انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ہر طرح کی غلامی سے آزادی حاصل کرنا چاہئیے برے خیالات ہماری ترقی میں رکاوٹ پیدا کرتے ہیں ہمیں اپنی زندگی میں نظم و ضبط اور ڈسپلن کی پابندی کرنی چاہیے آج ہم سوشل میڈیا کے غلام بن چکے ہیں ہم انٹرنیٹ کے غلام ہیں ہر وہ چیز جو ہمیں آزادی سے سوچنے سے روکتی ہے جو ہماری آزادی ختم کرتی ہے ہمیں اس سے آزاد ہونا چاہئے انہوں نے طالبات کو انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے غیر ضروری استعمال سے بچنے اور اپنی پڑھائی پر توجہ مرکوز کرنے کی تلقین کی ۔پروگرام میں علاقے کی مقتدر شخصیات کے علاؤہ طالبات کے والدین بھی شریک ہوئے طالبات کو کامیاب پروگرام پیش کرنے پر تحائف و انعامات دیئے گئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے