فرخ آباد (یاسر قاسمی)جمعیتہ علماءضلع فرخ آباد کے زیراہتمام جاری عشرہ شہدائے اسلام کے عنوان سے تیسرا پروگرام بعد نماز مغرب مکہ مسجد محلہ گھٹیا پور شمس آباد میں منعقد ہوا سامعین کو خطاب کرتے ہوئے مفتی ظفر احمد قاسمی جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء وسطی اتر پردیش نے کہا تمام اصحاب رسول ہمیں جان سے پیارے ہیں اہل بیت اطہار آل نبی ہمارے سروں کا تاج ہیں ہم اہلِ سنت والجماعت ہمیشہ اپنے جمعہ کے خطبے میں بالترتیب چاروں خلفاء راشدین جملہ اصحابِ رسول اور حضرات حسنین کریمین اور سیدہ عائشہ صدیقہ اور سیدہ فاطمۃ الزھراء کے فضائل و مناقب کا تذکرہ کرتے ہیں اور یہ ہمارے اہل سنت والجماعت ہونے کی شناخت ہے اللہ سبحانہ وتعالی نے اپنے آخری رسول خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی رفاقت وصحبت کے لئے جس پاکباز جماعت کا انتخاب کیا وہ جماعت صحابہ کرام کی ہے پچھلی آسمانی کتابوں میں ان کی پاکیزہ اور مقدس صفات کا تذکرہ کیا ان کی اللہ اور رسول سے وفاداری کو نمونہ قرار دیا شرف صحابیت اللہ تعالیٰ کی جانب سے عطا کردہ ہے کوئی کتنے ہی بلند مقام کا حامل ہوجائے لیکن مقام صحابیت کو نہیں پاسکتا ہے پھر حضرات صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے امام الانبیاء حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی رفاقت ومعیت میں دین اسلام کی سربلندی کے لئے بے مثال قربانیاں دیں اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور راہ خدا میں شہادت پائی ان پاکباز شہداء کی قربانیوں کے تذکرے سے ہمارے ایمان ویقین میں اضافہ ہوتا ہے اور ان کے اللہ اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے قربانی کے جذبے سے ہمیں جینے کا حوصلہ ملتا ہے اس موقع پر جمعیتہ علماء تحصیل قائم گنج کے صدر مفتی محمد منتظر قاسمی صاحب نے محرم الحرام کی فضیلت اور اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی انھوں نے کہا چار مہینے ابتداۓ کائنات سے محترم ہے ان میں سے ایک ماہ محرم الحرام بھی ہے اس ماہ کی دس تاریخ کو روزہ رکھنے کی بڑی فضیلت ہے چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا رمضان المبارک کے فرض روزوں کے بعد محرم الحرام کا روزہ أفضل ہے پروگرام کا آغاز قاری وحید الزماں جامعی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا حمد و نعت کے اشعار حافظ محمد شہزاد نے پیش کیے جبکہ نظامت کے فرائض مفتی محمد مکرم قاسمی صاحب نے انجام دیے حافظ محمد اعجاز صاحب امام مکہ مسجد محلہ گھٹیا پور کی صدارت میں منعقدہ پروگرام مفتی ظفر احمد قاسمی صاحب کی دعا پر اختتام پذیر ہوا اس دوران علماء وائمہ کی بڑی تعداد موجود تھی بالخصوص مولانا حشمت اللہ قاسمی صاحب، مفتی محمد ناظم قاسمی صاحب،مفتی محمد نور الحسن قاسمی صاحب،مفتی محمد یاسین جامعی صاحب،مفتی محمد نعیم قاسمی صاحب،مولانا محمد فرید قاسمی صاحب،حافظ محمد مہتاب خانصاحب،حافظ طاہر نجمی صاحب،حافظ محمد فرقان صاحب،حافظ محمد فیصل صاحب،حافظ محمد جاوید صاحب،حافظ محمد جمال صاحب،حافظ محمد اسامہ صاحب،حا فظ محمد فیض صاحب،حافظ محمد نہال صاحب،حافظ سردار خاں صاحب،آخر میں پروگرام کے کنوینر اور رکن منتظمہ جمعیتہ علماء ضلع فرخ آباد حافظ محمد دانش خاں صاحب نے شرکاۓ اجلاس اور تمام منتظمین کا شکریہ ادا کیافوٹو عنوان: خطاب کرتے مفتی ظفر احمد قاسمی جنرل سکریٹری جمعیت علماء اترپردیش ( وسط ژون)
متعلقہ اشاعتیں
نعت: مصطفی خدا کے ہیں اور خدا محمد ﷺ کا
- ہمارا پیام
- 05/10/2022
- 0
آمد ماہ رمضان
- ہمارا پیام
- 09/04/2022
- 0
ایک اشارے سے بھلا سورج پھرا سکتا ہے کون
- ہمارا پیام
- 13/04/2020
- 0