پہلے مرحلہ میں مہاڈ میں 59 اور چپلون میں 32 مکانات کی تعمیرو مرمت کا کام شروع کیا جائے گا، مولانا حلیم اللہ قاسمی
ممبئی 7ستمبر
مہاراشٹر کے ساحلی خطہ کوکن میں سیلاب سے متاثر ہ افراد کی باز آباد کاری کا عمل جمعیۃ علماء مہاراشٹر(ارشد مدنی) کی جانب سے جاری، ریلیف کی تقسیم کے علاوہ پہلے مرحلہ میں مہاڈ میں 59 مکانات جبکہ چپلون میں 32 مکانات کی تعمیرو مرمت کا کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ، اس ضمن میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر(ارشد مدنی)کا ایک وفد مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی قیادت میں گذشتہ دنوںمہاڈ و چپلون پہونچا۔ وفد میں مولانا اشتیاق احمد قاسمی نائب صدر،مفتی محمد یوسف قاسمی خازن، مفتی حفیظ اللہ ناظم تنظیم و دیگر شامل تھے ۔
پہلے سے طئے شدہ پروگرام کے مطابق جمعیۃ علماء کے وفد نے وزیر مملکت و نگراں وزیر ضلع رائےگڈھ آدیتی تٹکرے کو رکن اسمبلی مہاڈ بھرت سیٹھ ماروتی اور تحصیلدار مہاڈ کی موجودگی میں میمورنڈم دیتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا کہ بازآباد کاری کے سلسلےمیں آنےوالی رکاوٹوں اور ریتی وغیرہ کے حصول کے سلسلے میں درپیش رکاوٹ کو دور کیا جائے جس پر انہوں نے تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔
وزیر مملکت و نگراں وزیر ضلع رائےگڈھ آدیتی تٹکرے کےہاتھوں جمعیۃ علماء مہاراشٹر کےذمہ داروں نےدکان(ٹپری) مالکان کی خدمات میں دس دس ہزار روپئےکی امداد پیش کی اوروہاں پلاسٹر ہورہےمکانات کابھی معائنہ کیا ۔
جمعیۃعلماء کے وفد کا منتری صاحبہ کے ساتھ مہاڈشہرکےایک وسیع وعریض ہال میں دیگررفاہی تنظیموں کی موجودگی میں میں ایک پروگرام ترتیب دیا گیا تھاجس میں مہاڈایم ایل اے،مہاڈتحصیلدارکےعلاوہ بڑی تعداد میں حکومتی نمائندوںنے شرکت کی ۔
اس موقع پر جمعیۃ علماء مہاراشٹرکی طرف سے بڑی تعداد میں متاثرین کے درمیان وزیر مملکت او ر رکن اسمبلی کے ہاتھوں کچن کٹس تقسیم کی گئی۔
مہاڈ کے بعد وفد نے چپلون شہر کا دورہ کیا اوربڑی تعداد میں متاثر عوام کی خدمات میں نقد رقومات تقسیم کی گئیں کل بائیس لاکھ چودہ ہزار روپئےچپلون کے متاثرعلماءاوعوام میں تقسیمِ کئےگئےاوراسی طرح گذشتہ دنوں مہاڈشہرکےمتاثرعلماءاورعوام میں تقریباً بیس لاکھ روپے تقسیم کئےگیےتھے، نقد تقسیم شدہ رقم میں جمعیۃ علماء کیرالا کی جانب سے موصول ہوئے چار لاکھ چالیس ہزار روپئے بھی شامل ہیں۔