جماعت اسلامی ہند ممبئی کے وفد نے کی سنیل پربھو (ایم ایل اے ڈندوشی) سے ملاقات
ممبئی : جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر کے امیر حلقہ رضوان الرحمن خان نے وزیر اعلیٰ مہاراشٹر کو ایک خط لکھ کر حالیہ مانسونی بارش اور سیلاب سے کسانوں کے فصل کی بربادی نیز بڑے پیمانے پر گائوں اور شہروں اور مضافات میں ہونے والی تباہی کے سبب عام لوگوں کی تکالیف کی جانب توجہ دلائی ہے ۔خط میں لکھا گیا ہے کہ مہاراشٹر میں موسلا دھار بارش نے کورونا سے راحت ملنے سے قبل ہی کئی جگہوں پر عام زندگی دگرگوں ہو گئی ہے ۔کئی علاقوں میں فصلیں تباہ ہوگئی ہیں ۔سیلاب میں کئی لوگوں کے گھر بہہ گئے ہیں ۔ چھوٹے تاجروں کیلئے اپنا کاروبار دوبارہ شروع کرنا ناممکن بن گیا ہے ۔مزدوروں کے ہاتھوں میں کام نہیں رہا ۔سرکاری ہسپتالوں میں دوائوں کی قلت کے سبب غریبوں کو مجبوراً نجی ہسپتالوں میں علاج کروانا پڑرہا ہے جو ان کی پہنچ سے دور ہے ۔ فصل خراب ہونے کا پنچ نامہ تیزی سے نہیں ہورہا ہے ۔ لہٰذا جماعت اسلامی ہند ممبئی کے وفد نے جناب سنیل پربھو (ایم ایل اے ڈنڈوشی،گورے گاؤں) سے مل کر زمینی حالات پر تشویش کا اظہار کیا اور جماعت اسلامی ہند ،مہاراشٹر کی فلاحی حکومت اور اس کے حساس وزیر اعلیٰ سے درج ذیل مطالبہ کا میمورنڈم پیش کیا۔ وفد نے ایم ایل اے سے اپیل کی کہ اعلان شدہ فلاحی منصوبوں کو روبہ عمل لانے میں تیزی لانے کی پُرزور کوشش کریں اور ہمارے ان تمام مطالبات کو وزیرِ اعلیٰ تک پہنچانے کی زحمت گوارہ کریں،لہٰذا سنیل پربھو صاحب نے بھی ہمارے اس کام کو سراہا اور بات کو وزیرِ اعلیٰ جناب ادھو ٹھاکرے تک پہنچانے کی یقین دہانی کروائی ۔وفد میں جناب عبد الحسیب بھاٹکر صاحب (صدر، جماعت اسلامی ہند ممبئی) جناب شاکر شیخ (سیکریٹری جماعت اسلامی ہند، ممبئی) اور فیروز پٹھان صاحب موجود تھے۔
جماعت اسلامی ہندممبئی شہر