گاندھی جینتی کے موقع سے چلایا گیا شجرکاری و صفائی مہم,گاندھی میوزیم میں ہوا کل مذہبی دعائیہ تقریب کا انعقاد
موتی ہاری(عاقب چشتی)
گاندھی میوزیم موتیہاری میں جناب نریندر سنگھ سابق وزیر زراعت,ڈی ایم ایس کے اشوک و ضلع کے درجنوں افسران نے گاندھی جی کے مجسمہ پر گلپوشی کی اس موقع سے گاندھی میوزیم میں کل مذہبی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا اور ہندو مسلم سکھ عیسائی نے اپنے طوراز پر خراج عقیدت پیش کیا اور ہندو مسلم سکھ عیسائی آپس میں ہیں بھائی بھائی کا نعرہ لگایا گیا اور آپسی یکجہتی کو مضبوط سے مضبوط کرنے پر زور دیا گیا اس موقع سے سابق وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ گاندھی جی نے بغیر ہتھیاروں کے ملک کو عدم تشدد کے ذریعے آزاد کرایا اور موہن داس کرم چند گاندھی کو بابائے قوم مہاتما گاندھی کے طور پر جانا جاتا ہے۔ جبکہ مشرقی چمپارن ڈی ایم ایس کے اشوک نے کہا کہ بابائے قوم امن و آشتی عدم تشدد,سماجی ہم آہنگی,مساوات کے سچے علمبردار تھے اور آپ نے تعلیم کے حصول,صاف صفائی,امن بھائی چارہ پر مکمل زور دیا اور ذہنی غلامی کی زنجیروں سے آزاد ہونے اور بہتر سماج کی تشکیل کا پیغام دیا اس لیے نوجوان نسل کو گاندھی جی کے پیغام اور طرز زندگی کو اپنانا چاہیے گاندھی میوزیم کے صحن میں ضلع مجسٹریٹ نے پودا لگا کر گاندھی جی کے پیغام کو آگے بڑھانے کی اپیل کی اس موقع پر میوزیم کے سکریٹری برج کشور سنگھ، ونے کمار سنگھ ، راج سندر دیو شرما ، جے رام سنگھ ، انور عالم انصاری ، اشوک ورما ، اوشا ترویدی ، امرتا ندھی ، وغیرہ موجود تھے۔
جبکہ دوسری جانب پرجاپتی آشرم بنجریا میں ضلع گانگریس دفتر میں بھی مہاتما گاندھی اور سابق وزیر اعظم آنجہانی لال بہادر شاستری جی کی سالگرہ کے موقع سے ان کے مجسمہ پر گلپوشی کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع سے خطاب کرتے ہوئے ضلع صدر شیلیندر شکلا نے کہا کہ گاندھی جی کی غیر معمولی شخصیت اور زندگی نے دنیا کو عدم تشدد اور انسانیت کا راستہ دکھایا آج یہ ہماری سب سے بڑی ذمہ داری ہے کہ اس اصول کو پروان چڑھائیں اس موقع پر ضلع کانگریس کمیٹی کے نائب صدر وجئے شنکر پانڈے ، من من جیسوال ، اجے شریواستو ، کالی کانت دیویدی ، بٹو یادو ، دلنواز رشید ، جگا رام ، رائے راہل شرما ، منیش کشواہا ، بابل کمار ، پرکاش کمار سینکڑوں کارکنان موجود تھے